حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
شیعوں کے ائمہ اطہار علیہم السلام کی زیارت اور امام حسين علیه السلام کی عزاداری

شیعوں کے ائمہ اطہار علیہم السلام کی زیارت

اور امام حسين علیه السلام کی عزاداری

كتاب «جهان مذهبى» میں لکھتے ہیں :

وہ  (شيعہ) ائمہ اطہار علیہم السلام کی  ایسی احاديث و روايات کے لئے خاص اهميت کے قائل ہیں اور وہ اسے سنت کا ایک حصہ سمجھتے ہیں ۔ ان کے عقیدہ کے مطابق پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے قول و فعل کے علاوہ شیعوں کے ائمہ اطہار علیہم السلام کے قول و فعل پربھی سنت کا اطلاق ہوتا ہے ۔ یہ تمام منابع  ایک خاص فقہی اثنی عشری مکتب کے وجود میں آنے کا باعث بنے۔ ائمہ علیہم السلام اور ان کی قبور کی زیارت کے سلسلہ میں شیعوں کا اخلاص اور عقیدت بھی خاص اہمیت کی حامل ہے ۔ شیعوں کی دینی حیات میں مقدس مقامات جیسے عراق میں نجف و کربلا  اور ایران میں قم ، مشہد اور ان سے مشابہ دوسرے  مقامات کا اہم کردار ہے ۔

لیکن جو رسم سب سے زیادہ متاثر کن ہے وہ عاشورا کے دن امام حسین علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے شیعوں  مجالس عزا ہیں ۔

ماہ محرم الحرام میں اس افسوسناک اور غم انگیز واقعہ کو تبلیغ، منبر، مذہبی اشعار اور تعزیہ کی رسومات کی صورت میں بیان کیا جاتا ہے ۔ [1]

 


[1] ۔ جهان مذهبى: 892.

    ملاحظہ کریں : 218
    آج کے وزٹر : 114323
    کل کے وزٹر : 165136
    تمام وزٹر کی تعداد : 141188631
    تمام وزٹر کی تعداد : 97463260