حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
۱۹ ـ حضرت صاحب الزمان کی وہ دعا جسے آپ نے لکھ کر دھونے اور پینے کا حکم دیا

۱۹ ـ حضرت صاحب الزمان کی وہ دعا  جسے آپ نے لکھ کر دھونے اور پینے کا حکم دیا   

محدث نوری قدّس سرّه کہتے ہیں : جلیل القدر شیخ مرحوم کفعمی نے کتاب  ’’بلد الأمین‘‘ میں امام زمانہ حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف سے روایت کیاہے کہ آپ نے فرمایا :

جو کوئی بھی کسی نئے برتن میں یہ دعا امام حسین علیہ السلام کی تربت سے لکھے اور اسے دھو کر پیئے تو اسے اس کی بیماری سے شفاء ملے گی ۔

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ، بِسْمِ اللهِ دَوَاءٌ، والْحَمْدُ للهِ شِفَاءٌ، وَلاَ إِلَهَ‏ إِلاَّ اللهُ كِفَاءٌ، هُوَ الشَّافِي شِفَاءٌ، وَهُوَ الْكَافِي كِفَاءٌ، أَذْهِبِ الْبَأْسَ بِرَبّ ‏النَّاسِ، شِفَاءٌ لاَ يُغَادِرُهُ سُقْمٌ، وَصَلَّى اللهُ عَلَى مُحَمَّدٍ وَآلِهِ النُّجَبَاءِ.

خدائے رحمن و رحیم کے نام سے . «بسم الله» دوا ہے، «الحمد لله» شفا است، «لا اله الا الله» کفایت ہے ، وہ شفاء دینے کے لحاظ سے شافی ہے ، اور وہ کفایت کرنے کے لحاظ سے کافی ہے ،لوگوں کے پروردگار پریشانی و بدحالی کو دور فرما ، ایسی شفاء دے جس سے کوئی درد  باقی نہ رہے ، محمد اور ان کے پاک و نجیب خاندان پر خدا کا درود ہو ۔

 محدث نوری قدّس سرّه نے مزید یہ فرمایا ہے : میں نے سید زین الدین علی بن حسین حسینی قدّس سرّه کے خط (تحریر) میں دیکھا کہ یہ دعا حائر کے ایک مجاور نے عالم خواب میں حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف سے یاد کی ، وہ شخص کسی درد میں مبتلا تھا ، اس نے امام عصر ارواحنا فداہ سے اس درد کی شکایت  کی ۔ امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف  نے اسے حکم دیا کہ وہ یہ دعا لکھے ، دھوئے اور پی لے ۔ اس شخص نے امام زمانہ ارواحنا فداہ کے حکم پر عمل کیا اور اسی گھڑی اس کا درد  ختم  ہو گیا ۔ [1]

 


[1] ۔ جنّة المأوى: 226، دارالسلام: 288/1، الصحيفة المباركة المهديّة: 379.

    ملاحظہ کریں : 725
    آج کے وزٹر : 0
    کل کے وزٹر : 159628
    تمام وزٹر کی تعداد : 141279206
    تمام وزٹر کی تعداد : 97508565