حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
۱۲ ـ امام حسین علیه السلام کی قبر مبارک کی تربت کھاتے وقت کی دعا

۱۲ ـ امام حسین علیه السلام کی قبر مبارک کی تربت کھاتے وقت کی دعا

شیخ طوسی قدّس سرّه نے کتاب ’’مصباح‘‘ میں حضرت امام صادق علیه السلام سے روایت کیا ہے کہ آپ نے فرمایا : امام حسین علیہ السلام کی قبر مطہر کی تربت ہر درد کے لئے شفاء ہے اور جب یہ کھاؤ تو کہو :

بِسْمِ اللهِ وَبِاللهِ، أَللَّهُمَّ اجْعَلْهُ رِزْقاً وَاسِعاً، وَعِلْماً نَافِعاً، وَشِفَاءً مِنْ‏ كُلِّ دَاءٍ، إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْ‏ءٍ قَدِيرٌ. أَللَّهُمَّ رَبَّ التُّرْبَةِ الْمُبَارَكَةِ، وَرَبّ ‏الْوَصِيِّ الَّذِي وَارَتْهُ، صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ، وَاجْعَلْ هَذَا الطِّينَ ‏شِفَاءً مِنْ كُلِّ دَاءٍ، وَأَمَاناً مِنْ كُلِّ خَوْفٍ. [1]

خدا کے نام سے ، اور خدا کی مدد سے ، خدایا ! اسے رزق واسع ، علم نافع ، اور ہر درد و بیماری میں شفاء قرار دے ، بیشک تو ہر چیز پر قادر  ہے ۔خدایا !  (اے) مبارک تربت کے رب ، اور اس وصی کے رب کہ جسے یہاں چھپایا  گیا ہے ، محمد و آل محمد پر درود بھیج ، اور اس تربت کو ہر درد  و بیماری کے لے شفاء اور ہر خوف میں امان کا باعث قرار دے ۔

 


[1] ۔ مصباح المتهجّد: 733، الصحيفة الباقرية والصادقيّة الجامعة: 238.

    ملاحظہ کریں : 765
    آج کے وزٹر : 99893
    کل کے وزٹر : 160420
    تمام وزٹر کی تعداد : 144474109
    تمام وزٹر کی تعداد : 99593235