امام حسین علیہ السلام کی قبر کے ساتھ نمازوں کا قبول اور دعاؤں کا مستجاب ہونا
شعیب عقرقوفی نے امام صادق علیہ السلام سے سوال کیا : میں آپ پر قربان جاؤں !جو شخص امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے لئے جائے ، اس کے لئے کیا اجر و ثواب ہے ؟
امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا :
شعيب ما صلّى عنده أحد الصلاة الاّ قبلها الله منه، ولا دعا أحد عنده أحد دعوة الاّ استجيبت له عاجلة وآجلة،
اے شعیب ! کوئی شخص بھی امام حسین علیہ السلام کی قبر مطہر کے ساتھ نماز نہیں پڑھے گا مگر یہ کہ خدا اسے قبول فرمائے گا ، اور کوئی دعا نہیں کرے گا مگر یہ کہ خدا اس کی دعا فوراً یا تأخیر سے مستجاب ہو گی ۔
میں نے عرض کیا :میں آپ پر قربان جاؤں ! اس بارے میں کچھ اور زیادہ بیان فرمائیں ۔
امام صادق علیہ السلام نے فرمایا :
يا شعيب ايسر ما يقال لزائر الحسين بن علي عليه السلام: قد غفر لك يا عبدالله فاستأنف عملاً جديداً۔ [1]
اے شعیب! امام حسین علیہ السلام کے زائر سے جو کمترین چیز کہی جائے گی ، وہ یہ ہے کہ : اے خدا کے بندے ! تمہارے گناہ بخش دیئے گئے اور اب نئے سرے سے عمل کا آغاز کرو۔
آج کے وزٹر : 88468
کل کے وزٹر : 232107
تمام وزٹر کی تعداد : 124064481
|