حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
۲۳ ـ کربلا میں پندرہ شعبان کی رات کی نماز

۲۳ ـ کربلا میں پندرہ شعبان کی رات کی نماز

سیّد جلیل القدر کتاب ’’اقبال‘‘ میں کہتے ہیں :کربلا کی سرزمین پر پندرہ شعبان کی رات جو اعمال انجام دیئے جاتے ہیں ،ہم نے ان میں سے ایک عمل ابن قولویه سے روایت کیا ہے ۔ انہوں نے کتاب کامل الزیارات میں اپنی سند سے سالم بن عبد الرحمان سے اور انہوں نے امام صادق علیہ السلام سے  روایت کیا ہے کہ آپ نے فرمایا :

جو شخص پندرہ شعبان کی رات کربلا میں بیتوته کرے ، وہ اس رات هزار مرتبه سورۀ توحید «قل هو الله أحد» پڑھے ، هزار مرتبه استغفار کرے ، هزار مرتبه «الحمدلله» کہے اور پھر چار رکعت نماز بجا لائے کہ جس کی ہر رکعت میں هزار مرتبه «آیت الکرسی» پڑھے  تو خداوند اس پر دو فرشتے بھیجے گا تا کہ وہ اسے ہر برائی ، ہر شیطان اور ہر سلطان کے شرّ سے محفوظ رکھیں اور اس کی نیکیوں کو لکھیں اور اس کے گناہوں کو نہ لکھیں اور جب تک اس کے ساتھ رہیں ، اس کے لئے استغفار کرتے رہیں ۔[1]

 


[1] ۔اقبال الأعمال: 224، كامل الزيارات: 336 ح8. بحار الأنوار : ۱۰۱/۳۴۲ ح3.

 

    ملاحظہ کریں : 1493
    آج کے وزٹر : 73863
    کل کے وزٹر : 160420
    تمام وزٹر کی تعداد : 144422049
    تمام وزٹر کی تعداد : 99567204