حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
۶ ـ امام حسین علیہ السلام کے حرام میں بڑی حاجات کے لئے نماز

۶ـ امام حسین علیہ السلام کے حرام میں بڑی حاجات کے لئے نماز 

یہ نماز مرحوم آیت الله العظمی شیخ عبد الکریم حائری نے مرحوم شیخ بهائی کے ایک قلمی نسخہ سے نقل کی ہے ؛ جسے انہوں نے اپنے دست مبارک سے لکھا تھا:

جب بھی کسی شخص کو کوئی دشوار کام درپیش ہو اور اسے اس قدر مصیبتوں اور بلاؤں کا سامنا ہو کہ اس کے لئے زمین تنگ ہوجائے ،  اس کے لئے تمام دروازے بند ہو جائیں  اور وہ مأیوس و  ناامید ہو جائے  تو اسے چاہئے کہ وہ سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے لئے جائے  اور زیارت سے فارغ ہونے کے بعد آپ کے بالا سر  (سرہانے) کی جانب کھڑے ہو کر دو رکعت نماز حاجت بجا لائے  اور نماز کے بعد سجدہ میں سر رکھ کر سو مرتبہ «استخیر الله برحمته خیرة في عافیة» کہے ۔[1]  اسی دن جلد ہی اس کی حاجت پوری ہو جائے گی ، انشاء الله تعالیٰ ۔

مرحوم شیخ عبدالکریم حائری اس میں اضافہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں :یہ نماز مجرّب ہے ۔ میں نے یہ نماز امام حسین علیہ السلام کے حرم میں پڑھی اور ابھی کچھ لمحات ہی گزرے تھے کہ میری حاجت پوری ہو گئی۔  [2]

شیعہ ہونے کے ناطے ہمارے کندھوں پر ایک بہت اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ  ہم اپنے آقا و مولا صاحب العصر و الزمان عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ظہور میں تعجیل کے لئے دعا کریں ، لہذا ہمیں اس اہم امر سے غافل نہیں ہونا چاہئے تا کہ (غیبت کے ) اس زمانے میں مؤمنین کو درپیش تمام مصائب و مشکلات اس  اہم دعا سے  برطرف ہو جائیں۔ لہذا امام حسین علیہ السلام کی زیارت سے شرفیاب ہونے والے مؤمنین و مؤمنات سے ہماری یہی گزارش ہے کہ  وہ  امام حسین علیہ السلام کے حرم میں حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ظہور میں تعجیل کی نیت سے یہ نماز حاجت اور اس کے بعد کی دعا پڑھیں۔ اور بالخصوص عرفه اور عاشورا  کے دن یہ نماز حاجت اور اس کے بعد کی دعا پڑھیں ۔ اسی طرح دوسری مناسبات کے دوران بھی یہ نماز حاجت اور دعا پڑھیں ۔ امید ہے کہ اس کی برکت سے جلد ہی ان کی حاجات پوری ہوں گی اور ان کی مشکلات برطرف ہوں گی ۔

 


[1] «میں خدا سے طلب خیر کرتا ہوں ، اس کی رحمت سے عافیت میں خیر ».

[2] ۔ السيرة الذاتيّة للمرحوم آية الله السيّد المؤسّس وآية الله الشيخ مرتضى الحائري: 52.

 

    ملاحظہ کریں : 1382
    آج کے وزٹر : 72873
    کل کے وزٹر : 160420
    تمام وزٹر کی تعداد : 144420070
    تمام وزٹر کی تعداد : 99566215