امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
(6) محمّد بن ابوبكر کا معاويه کو خط

 (6)

محمّد بن ابوبكر کا معاويه کو خط

   مسعودى نے «مروج الذہب» میں کہا ہے کہ: جب محمّد بن ابى بكر مصر میں وارد ہوئے تو انہوں کے معاویہ کو خط لکھا کہ جس کا متن کچھ یوں تھا:

   از محمّد بن ابى بكر کی طرف سے غاوى معاويہ بن صخر کے لئے؛ امّا بعد: خداوند تبارك و تعالى نے اپنے بندوں کو جو خلق کیا ہے ؛ یہ کوئی کھیل نہیں تھا۔ خداوند نے اپنے بندوں کو ان کے وججود سے استفادہ کرنے کی غرض سے خلق نہیں کیا کیونکہ خداوند قوى و غنى ہے اور اسے کسی یاور اور معاون کی ضرورت نہیں ہے۔

   جب خدا نے لوگوں کو خلق کیا تو ان میں سے کچھ نے سعادت اور نجات کا راستہ اختیار کیا اور دوسرے گروہ نے شقاوت و ضلالت اور گمراہى کو اختیار کیا۔ اور پھر خداوند نے ان میں اہل‏ علم و فضيلت کو منتخب کیا اور محمّد صلى الله عليه و آله و سلم کو تبليغ رسالت اور لوگوں تک اپنی وحی پہنچانے کے لئے اختیار کیا اور انہیں اپنی وحی کا امین قرار دیا اور انہیں بھیجا تا کہ وہ لوگوں کو جنت کی بشارت دیں اور آتش جہنم سے ڈرائیں۔

   ان پر سب سے پہلے ایمان لانے والے ، ان کی باتوں کی تصدیق کرنے والے اور ان کے اوامر کے سامنے تسلیم ہونے والے ان کے چچا زاد بھائی علىّ بن ابى طالب‏ عليہما السلام تھے کہ جو غيب پر ايمان لائے اور جنہوں نے اپنے پورے وجود اور اپنی جان سے ان کی طرفداری کی اور ان کے دشمنوں سے جنگ کی اور ان کے دوستوں سے آشتی برقرار کی اور انہوں نے ان کی راہ میں ہمیشہ اپنی جان کو خطرہ میں ڈالا اور پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی پوری زندگی میں ان کی حفاظت کی، یہاں تک کہ سب پر سبقت لے گئے اور اسلام میں ان کی کوئی نظیر و مثال نہیں ملتی۔

   اب میں دیکھتا ہوں کہ تم خود کو ان کے ساتھ ایک ہی مقام پر دیکھتے ہو حالانکہ ان کی حیات اور تمہاری زندگی کے واقعات سب پر آشکار ہیں ، اسلام میں تمہارے اور علی علیہ السلام کے ماضی کو سب جانتے ہیں۔ علىّ‏ بن ابى طالب‏ عليہما السلام سب لوگوں سے زیادہ سچے، ان کے بیٹے سب سے بہتر، ان کی زوجہ سب عوتوں سے زیادہ پاکیزہ، ان کے چچا کا بیٹا سب لوگوں سے زیادہ دانا، ان نکے بھائی نے موتہ کے دن اسلام کی راہ میں اپنی جان قربان کی، جنگ احد میں ان کے چچا سید الشہداء درجۂ شہادت پر فائز ہوئے اور ان کے والد گرامی نے ہمیشہ رسول خدا صلى الله عليه و آله و سلم کی حفاظت کی۔

   اور اے معاويه ! تم ملعون بن ملعون ہو، تم نے اور تمہارے باپ نے ہمیشہ اسلام کے خلاف جنگ کی اور رسول خدا صلى الله عليه و آله و سلم کو اذيّت اور تکلیف پہنچائی اور پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے خلاف ‏لشكر كشى كی اور ان پر تلوار اٹھائی، تم لوگوں کا یہ خیال تھا کہ تم نور خدا کو بجھا دو گے اور اس مقصد  تک پہنچنے کے لئے تم نے بہت زیادہ پیسے خرچ کئے، لوگوں کو مجہز کیا اور انہیں سہولیات دیں اور عرب کے قبائل کو ان کے خلاف بغاوت کے لئے اکسایا۔ تمہارا باپ اسی عقیدہ کے ساتھ اس دنیا سے چلا گیا اور تمہارا بھی وہی عقیدہ ہے۔ اور اس بات کی دلیل یہ ہے کہ مشرکین کے گروہ اور منافقین تمہارے ارد گرد جمع ہیں۔

   لیکن علی بن ابی طالب علیہما السلام کے فضائل  و مناقب (کہ جن کے آپ پہلے سے ہی حامل تھے) کی وجہ سے مہاجرین و انصار ان کے ساتھ ہیں کہ جن کا فضل معلوم ہے۔ وہ لوگ گروہ گروہ کی صورت میں ان کے گرد جمع ہیں اور وہ آپ کی پیروی کو حق اور آپ کی مخالفت کو شقاوت قرار دیتے ہیں۔ (اے معاویہ!) تم پر افسوس ہو؛ تم علی علیہ السلام سے اپنی برابری کر رہے ہو حالانکہ وہ رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے وارث اور ان کے وصی ہیں اور ان کے بیٹوں کے باپ ہیں۔

  سب سے پہلے علی علیہ السلام نے رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی پیروی کی اور آپ وہ آخری ذات بھی ہیں کہ جنہوں نے آنحضرت سے بات کی۔ پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم آپ سے اپنے اسرار اور راز بیان کرتے اور آپ سے اپنے ارادہ ذکر کرتے لیکن اے معاویہ! تم رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے دشمن ہو اور تمہارا باپ بھی ان کا دشمن تھا۔ تم اپنی دنیا سے جس قدر چاہو استفادہ کرو۔ اور ابن عاص بھی تمہارے ظلم اور گمراہی میں تمہاری مدد کرتا ہے۔

   جلد ہی تمہاری عمر تمام ہو جائے گی اور تمہارے مکر و حیلہ کا اثر ختم ہو جائے گا اور موت کے بعد تمہیں سمجھ آئے کہ کن لوگوں کی عاقبت نیک ہوتی ہے۔ اور اب تم خدا سے مکر و حیلہ کر رہے ہو ؛ جب کہ خدا تمہیں مہلت دے رہا ہے اور وہ تم سے غافل نہیں ہے اور تم رحمت خدا سے مأیوس ہو چکے ہو اور جلد ہی تم اپنے ہی بچھائے ہوئے جال میں پھنس جاؤ گے اور اب تم غرور و طاقت کی وجہ سے خواب غفلت میں ہو۔ (785)


785) معاويه و تاريخ: 50.

 

منبع : معاویه : ج ... ص ...

 

بازدید : 1030
بازديد امروز : 20962
بازديد ديروز : 228689
بازديد کل : 168099751
بازديد کل : 123764864