حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
۵ ۔ نماز صبح کے بعد کی دعا

(٥)

نماز صبح کے بعد کی دعا

سید علی بن طاؤوس  کتاب ’’مصباح الزائر ‘‘میں لکھتے ہیں:

یہ ایسی دعا ہے کہ جس کے ذریعہ ہر روز نماز صبح کے بعد ہمارے مولا امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی زیارت ہوتی ہے۔

أَللَّهُمَّ بَلِّغْ مَوْلايَ صاحِبَ الزَّمانِ صَلَواتُ اللَّهِ عَلَيْهِ عَنْ جَميعِ الْمُؤْمِنينَ وَالْمُؤْمِناتِ، في مَشارِقِ الْأَرْضِ وَمَغارِبِها، وَبَرِّها وَبَحْرِها ، وَسَهْلِها وَجَبَلِها ، حَيِّهِمْ وَمَيِّتِهِمْ ، وَعَنْ والِدَيَّ وَوُلْدي ، وَعَنّي مِنَ الصَّلَواتِ وَالتَّحِيَّاتِ ، زِنَةَ عَرْشِ اللَّهِ ، وَمِدادَ كَلِماتِهِ ، وَمُنْتَهى رِضاهُ ، وَعَدَدَ ما أَحْصاهُ كِتابُهُ ، وَأَحاطَ بِهِ عِلْمُهُ .  أَللَّهُمَّ إِنّي اُجَدِّدُ لَهُ في هذَا الْيَوْمِ ، وَفي كُلِّ يَوْمٍ ، عَهْداً وَعَقْداً وَبَيْعَةً [ لَهُ] في رَقَبَتي . أَللَّهُمَّ كَما شَرَّفْتَني بِهذَا التَّشْريفِ ، وَفَضَّلْتَني بِهذِهِ الْفَضيلَةِ ، وَخَصَصْتَني بِهذِهِ النِّعْمَةِ ، فَصَلِّ عَلى مَوْلايَ وَسَيِّدي صاحِبِ الزَّمانِ ، وَاجْعَلْني مِنْ أَنْصارِهِ وَأَشْياعِهِ ، وَالذَّابّينَ عَنْهُ.وَاجْعَلْني مِنَ الْمُسْتَشْهَدينَ بَيْنَ يَدَيْهِ ، طائِعاً غَيْرَ مُكْرَهٍ،فِي الصَّفِّ الَّذي نَعَتَّ أَهْلَهُ في كِتابِكَ،فَقُلْتَ « صَفّاً كَأَنَّهُمْ بُنْيانٌ مَرْصُوصٌ» [1] عَلى طاعَتِكَ وَطاعَةِ رَسُولِكَ وَآلِهِ عَلَيْهِمُ السَّلامُ.أَللَّهُمَّ هذِهِ بَيْعَةٌ لَهُ في عُنُقي إِلى يَوْمِ القِيامَةِ.[2]

پروردگارا! ہمارے مولا صاحب الزمان ( ان پر خدا  کا   درود  ہو) تک  مشرق و مغرب میں،خشکی اور دریا میں، بیابانوں اور   پہاڑوں میں تمام  مؤمنین  اور  مؤمنات کی طرف سے   اور ان میں سے زندہ اور مردہ افراد کی طرف سے  اور  میرے والدین ،میرے   فرزندوں کی طرف سے اور میری طرف سے عرش الٰہی کی سنگینی  اور اس کے کلمات کی وسعت و گسترش، اور اس کی رضائیت کی انتہااور  اس مقدار کے برابر درود و تحیات پہنچا کہ جو اس کی کتاب میں احصا شدہ ہے اور  جن پر اس کا علم محیط ہے۔خدایا!بیشک میں آج کے دن  اور ہر دن ان کی طرف سے مجھ پر عائد ہونے والے (زبانی)عہد،(قلبی)پیمان اور (عملی)بیعت کی تجدید کرتا ہوں۔خدایا!جس طرح تو نے مجھے اس شرافت سے سرفراز کیا اور یہ فضیلت و برتری عطا کی اور مجھ سے یہ نعمت خاص کی،پس میرے مولا و آقا صاحب الزمان پر  درود بھیج اور مجھے ان کے یاور ونصار،پیروکاروں اور ان کا دفاع کرنے والوں میں سے قرار دے،مجھے ان کے ہم رکاب شہادت طلب   کرنے والوں میں سے قرار دے کہ جو مکمل شوق سے شہادت طلب کرتے ہیں نہ کہ جبر سے،اور ان کی صف میں جن کی صفت میں تو نے کہا ہے’’گویا وہ سیسہ پلائی ہوئی دیواروں کی مانند ہیں ‘‘تیری ،تیرریرسول اور ان کی آل (ان پر درود و سلام ہو) کے فرمانبردار ہیں۔پروردگارا!!یہ میری گردن پر روز قیامت تک ان کی بیعت ہے۔

 


[1] ۔ سورۂ صفّ،آیت:٤.

[2] ۔ زاد المعاد:٤٨٧،مصباح الزائر:٤٥٤. کچھ بزرگوں نے اسے باب زیارت میں نقل کیا ہے کیونکہ یہ دعا حضرت امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی بیعت کرنے اور آپ کے ہاتھ میں ہاتھ دینے کے مترادف ہے.

    ملاحظہ کریں : 246
    آج کے وزٹر : 92716
    کل کے وزٹر : 160547
    تمام وزٹر کی تعداد : 145108262
    تمام وزٹر کی تعداد : 99910875