حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
۳ ۔ امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی زیارت کے لئے دعائے تشرف

(۳)

امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی زیارت

کے لئے دعائے تشرف

روایت ہوئی ہے :جو شخص بھی ہر واجب نماز کے بعد یہ دعا پڑھے اور اس عمل کو پابندی سے انجام دیتا رہے تو اس کی عمر اتنی طولانی ہوجائے گی کہ اپنی زندگی سے تھک جائے گا اور حضرت امام عصر عجل اللہ فرجہ الشریف  کی زیارت سے مشرف ہوگا اور وہ دعا یہ ہے :

أَللَّهُمَّ صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ . أَللَّهُمَّ إنَّ رَسُولَكَ الصَّادِقَ الْمُصَدَّقَ صَلَواتُكَ عَلَيْهِ وَآلِهِ قالَ إِنَّكَ قُلْتَ ما تَرَدَّدْتُ في شَيْ‏ءٍ أَنَا فاعِلُهُ كَتَرَدُّدي في قَبْضِ رُوحِ عَبْدِيَ الْمُؤْمِنِ، يَكْرَهُ الْمَوْتَ وَأَنَا أَكْرَهُ مَساءَتَهُ . أَللَّهُمَّ فَصَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ ، وَعَجِّلْ لِوَلِيِّكَ الْفَرَجَ ، وَالنَّصْرَ وَالْعافِيَةَ ، وَلاتَسُؤْني في نَفْسي ، وَلا في فُلانٍ .

پروردگارا!محمد و آل محمد پر درود ب،پروردگارا!بیشک تیرے سچے اور مورد تائید رسول(ان پر اور ان کی آل پر درور ہو)نے فرمایا ہے کہ بیشک تونے فرمایا: میں نے جن کاموں کو بھی انجام دیا ان کی انجام دہی میں تردد کا شکار نہیں ہوا  مثلاً اپنے بندۂ مؤمن کی روح قبض کرنا کیونکہ وہ موت کو پسند نہیں کرتا اور میں اس کی ناراحتی و بے چینی کو پسند نہیں کرتا۔خدایا!محمد و آل محمدپر درود بھیج،اور اپنے ولی کے امور،نصرت اور عافیت میں جلد کشائش عطا فرما،میرے فلاں کے لئے ناراحتی قرار نہ دے۔ 

فرمایا :فلاں کی جگہ پر جس کا بھی نام لینا چاہتے ہو لو ۔[1]

 


[1] ۔ مکارم الاخلاق :٢ ٣٥  ،مصباح المتہجد: ٥٨، الصحیفة الصادقیة:١٧٨،تھوڑے سے فرق کے ساتھ.

    ملاحظہ کریں : 206
    آج کے وزٹر : 128278
    کل کے وزٹر : 162937
    تمام وزٹر کی تعداد : 141541433
    تمام وزٹر کی تعداد : 97640154