حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
۳۵ ۔ امام حسین علیه السلام کی دور سے کی جانے والی پانچویں زیارت

(۳۵) 

امام حسین علیه السلام کی دور سے کی جانے والی پانچویں زیارت

کتاب ’’منہاج العارفین‘‘ میں کہا گیا ہے کہ ایک معتبر حدیث میں روایت ہوا ہے :

اپنے گھر کی چھت پر جاؤ ، اور اپنے دائیں اور بائیں طرف توجہ کرو ، اور پھر اپنا سر آسمان کی طرف اٹھاؤ اور چہرہ کربلا کی طرف کرکے کہو:

اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا أَبَا عَبْدِاللهِ، اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَابْنَ رَسُولِ اللهِ، اَلسَّلاَمُ‏ عَلَيْكَ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ.

سلام ہو آپ پر اے ابا عبد اللہ ، سلام ہو آپ پر اے فرزند رسول خدا ، آپ پر سلام ہو اور خدا کی رحمت و برکات ہوں ۔

تمہارے لئے ایک حج اور ایک عمرہ کا ثواب لکھا جائے گا ۔ [1]

 


[1] ۔ منهاج العارفين و معراج العابدين: 415.

    ملاحظہ کریں : 1086
    آج کے وزٹر : 178268
    کل کے وزٹر : 268412
    تمام وزٹر کی تعداد : 173802217
    تمام وزٹر کی تعداد : 129969576