حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
۴ ـ امام حسین علیہ السلام کے بالا سر کے مقام پر استخاره

۴ ـ امام حسین علیہ السلام کے بالا سر کے مقام پر استخاره

صفوان جمّال نے حضرت  امام صادق علیہ السلام سے روایت کیا ہے کہ آپ نے فرمایا :

کوئی ایسا بندہ نہیں ہے جو کسی امر کے بارے سو مرتبہ خدا سے طلبِ خیر (استخارہ) کرے  اور   امام حسین علیہ السلام کے بالا سر کے مقام پر کھڑے ہو کر اس طرح سے خدا کی تهلیل ،تسبیح ، تمجید اور حمد و ثنا بجا لائے کہ جس کے وہ لائق ہے ، مگر  یہ کہ خداوند اسےدو چیزوں میں سے بہتر عطا نہ  فرمائے ۔

صفوان جمّال کہتے ہیں : میں نے سنا کہ حضرت امام صادق علیہ السلام استخارہ میں عرض کر  رہے تھے :

أَللَّهُمَّ إِنِّي أَسْئَلُكَ بِعِلْمِكَ، وَأَسْتَخِيرُكَ بِعِزَّتِكَ، وَأَسْئَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ الْعَظِيمِ وَأَنْتَ أَعْلَمُ بِعَوَاقِبِ الْاُمُورِ، إِنْ كَانَ هَذَا الْأمْرُ خَيْراً لِي فِي دِينِي وَدُنْيَايَ وَآخِرَتِي، فَيَسِّرْهُ لِي وَبَارِكْ لِي فِيهِ، وَإنْ كَانَ شَرّاً فَاصْرِفْهُ‏ عَنِّي وَاقْضِ لِيَ الْخَيْرَ حَيْثُ كَانَ، وَرَضِّنِي بِهِ حَتَّى لاَ اُحِبَّ تَعْجِيلَ مَا أخَّرْتَ، وَلاَ تَأْخِيرَ مَا عَجَّلْتَ.[1]

خدایا !میں تجھ سے تیرے علم کے وسیلہ سے طلب کرتا ہوں اور تیری عزت کے وسیلہ سے طلب خیر کرتا ہوں ، اور تیرے عظیم فضل کے وسیلہ سے درخواست کرتا ہوں ،  اور تو امور کے انجام و عاقبت سے سب سے زیادہ باخبر  ہے ، اگر اس کام میں میرے لئے دین و دنیا اور آخرت میں خیر ہے تو اسے میرے لئے آسان فرما  اور اس میں میرے لئے برکت عطا فرما ،  اور اگر اس میں میرے لئے شرّ ہے تو اسے مجھ سے منصرف کر دے ، اور میرے لئے خیر کو مقدر فرما ، چاہے وہ جہاں کہیں بھی ہو، اور مجھے اس پر راضی فرما  تا کہ میں اس چیز کے جلدی  آنے کو پسند نہ کروں کہ جسے تو نے دور کیا ہے اور اس چیز میں تاخیر کو پسند نہ کروں کہ جسے تو نے جلدی رکھا ہے ۔

 


[1] بحارالانوار: ج91 ص260 ح9.

 

    ملاحظہ کریں : 1519
    آج کے وزٹر : 53956
    کل کے وزٹر : 164982
    تمام وزٹر کی تعداد : 142083243
    تمام وزٹر کی تعداد : 97965601