حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
اخلاص کا نتیجہ

اخلاص کا نتیجہ

اگر ہمارا کردار ورفتار نفس کی پیروی کی بنیاد پر ہو تو ہماری زندگی تباہ ہوجائے گی۔ اور آخرت میں نقصان کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوگا لیکن ہمارے اعمال میں خدا کے لئے اخلاص ہو تو ہماری زندگی پر ثمر ہوجائے گی اور دنیا و آخرت میں بہترین نتیجہ حاصل ہوگا ۔

حضرت امام صادق (ع)  اپنی گفتار میں فرماتے ہیں :

'' اَلاِخلَاصُ یَجمَعُ حَوَاصِلَ الاَعمَال ''([1])

اخلاص اعمال کے نتیجہ کو جمع کرتا ہے ۔

جب انسان کے کردار کے ثمرات و نتائج جمع ہوتے ہیں تو اس اجتماع سے ایک عظیم قوت وطاقت تشکیل پاتی ہے جس طرح پانی کا قطرہ قطرہ  دریابن جاتا ہے ۔ اخلاص بھی انسان کے رفتارو  کردارکے ثمرات کو جمع کرتا ہے اور نفس میں ایک عظیم قوت کو ایجاد کرتا ہے ۔

 


[1] ۔ بحارالانوار  :ج٧٠ ص٢٤٥

 

    ملاحظہ کریں : 7849
    آج کے وزٹر : 30418
    کل کے وزٹر : 164982
    تمام وزٹر کی تعداد : 142036167
    تمام وزٹر کی تعداد : 97918525