حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
۱۰ ۔ پنجشنبہ کے دن امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کو نماز ہدیہ کرنا

(١٠)

پنجشنبہ کے دن امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کو نماز ہدیہ کرنا

 شیخ طوسی  کتاب ’’مصباح کبیر ‘‘ میں لکھتے ہیں :

نماز ہدیہ آٹھ رکعت ہے اوریہ نماز ائمہ معصومین علیہم السلام سے روایت ہوئی ہے۔

جمعہ کے دن انسان کو آٹھ رکعت نماز ادا کرنی چاہئے جس میں چار رکعت رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم  کو ہدیہ کرے اور چار رکعت حضرت فاطمہ زہرا ء علیہا السلام کو ہدیہ کرے اور روز شنبہ چار رکعت نماز پڑھ کر حضرت امیرالمومنین علیہ السلام کو ہدیہ کرے اسی طرح ہر روز چار رکعت نماز پڑھے اور بالترتیب معصومین علیہم السلام کو ہدیہ کرے، روز پنجشنبہ حضرت امام صادق علیہ السلام کو چار رکعت  نمازہدیہ کرے۔

پھرجمعہ کے دن  دوبارہ آٹھ رکعت نماز پڑھے اورچار رکعت رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو ہدیہ کرے اور چار رکعت جناب فاطمہ زہرا ء علیہا السلام کو ہدیہ کرے اور روز شنبہ چار رکعت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کو ہدیہ کرے اسی طرح بعد کے دیگر ائمہ اطہار علیہم السلام کو نماز ہدیہ کرے اور روز پنجشنبہ حضرت امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کو چار رکعت نماز ہدیہ کرے اور اس نماز کی دو رکعتوں کے درمیان یہ دعاپڑھے:

أَللَّهُمَّ أَنْتَ السَّلامُ،وَمِنْكَ السَّلامُ ،وَ إِلَيْكَ يَعُودُ السَّلامُ،حَيِّنا رَبَّنا مِنْكَ بِالسَّلامِ . أَللَّهُمَّ إِنَّ هذِهِ الرَّكَعاتِ هَدِيَّةٌ مِنّي إِلَى الْحُجَّةِ بْنِ الْحَسَنِ [1]، فَصَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَبَلِّغْهُ إِيَّاها ، وَأَعْطِني أَفْضَلَ أَمَلي وَرَجائي فيكَ ، وَفي رَسُولِكَ صَلَواتُكَ عَلَيْهِ وَآلِهِ [ وَفيهِ]

پروردگارا!تو سلام (سلامتی کا سرچشمہ )ہے اور سلامتی تیری جانب ہے اور سلامتی تیری طرف ہی پلٹتی ہے،اے ہمارے رب ہمیں سلامت رکھ،اے پروردگارا!یہ چند رکعتیں ہماری طرف سے حجت بن الحسن کے لئے ہدیہ ہیں۔     پس درود بھیج محمد  اور  آل محمد پر، اور میری طرف سے یہ ہدیہ ان تک پہنچا دے   اور مجھے اس سے زیادہ عطا فرما کہ جو امید و آرزو تجھ سے تیرے رسول   ،کہ ان پر اور ان کی آل پر درود ہو،سے(حجیت کے بارے میں) ہے۔

پھر اس کی جو بھی حاجت ہو طلب کرے۔[2]

 


[1]۔ جس امام کو بھی نماز  ہدیہ کررہا ہو ان کا نام دعا میں ذکر کرے .

[2]۔ جمال الأسبوع :٣٤ ،الدعوات راوندی :١٠٨ ، مصباح المتہجد:٣٢٢

    ملاحظہ کریں : 232
    آج کے وزٹر : 9412
    کل کے وزٹر : 171324
    تمام وزٹر کی تعداد : 143972447
    تمام وزٹر کی تعداد : 99342334