حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
(3) شب نيمهٔ شعبان کی فضیلت اورامام عصر ارواحنا فداه کی ولادت کی وجہ سے اس رات کی تعظیم

(3)

شب نيمهٔ شعبان  کی  فضیلت

اورامام عصر ارواحنا فداه  کی  ولادت  کی  وجہ  سے  اس  رات  کی  تعظیم

كتاب شريف صحيفه مهديه لکھتے  ہیں : سید علی بن طاؤس  فرماتے ہیں:حضرت امام مہدی عجل اللہ فرجہ الشریف کی ولادت کی یہ مبارک شب اس بات کی شائستگی رکھتی ہے کہ مسلمان اور آپ کی امامت کے حقوق کے قائل افراد اس کا خاص احترام کریں کہ جنہیں پیغمبر اکرمۖ نے بیان فرمایا ہے اور امت کے سعات مند افراد کو اس کی خوشخبری دی ہے۔جیسا کہ مسلمانوں کی حالت ایسی تھی کہ وہ ظلمت میں زندگی گذار رہے تھے ،دشمن کی فوج ان پر مسلط تھی او ر ان کی ان کے گناہوں کی منحوست اور تاریکی نے گھیر لیا تھاایسے مشکل اور سخت حالات میں پروردگار نے انہیں ایک ایسا مولود عطا فرمایا جو انہیں غلامی سے نجات دے اور ہر مجبور کو اس کا واجب حق دلائے اور انسانوں کو جس چیزکی ضرورت ہو گی اور جس کے وہ مستحق ہوں انہیںوہ عطا کرے ، مشرق سے مغرب تک خوان رحمت بچھا ہو گااور اس سے ہر کوئی مساوی استفادہ کرے گا۔

وہ خدا کے لطف کو نیک اوصاف سے مکمل کرے گا،وہ اس سودسترخوان پر مہربان باپ کی طرح ہو گا جو اپنے بچوں کو عزیر رکھتا ہے یا وہ مہربان حاکم کی طرح ہو گا جو اپنی رعایاکو اپنے پاس بٹھاتا ہو۔ آنحضرت ان کے سامنے سرور و کیف کی نشانی اور اور آخرت کی خوشخبری پیش کریں گے اور حاضرین غائبین کے سامنے گواہی دیں گے ،اور وہ دلوں کو خدا کی اطاعت کی طرف مائل کریں۔ 

پس هر بنده ‏اى از بندگان سعادت‏مند به خاطر نعمت‏ هايى كه به وسيله آن حضرت و به خاطر طفيل وجود ايشان به او مى‏ رسد ، بايد با قدرت و جدّيّت به شكرگزارى قيام كند .

ہر انسان کو چاہئے کہ اس مبارک شب میں اس سلطان کے عطا کرنے کی وہ سے خداشکر ادا کرے اور احترام بجالانے کے لئے اٹھ کھڑاہو ۔

 


1) اقبال الأعمال : 218 .

 

منبع : صحيفه مهديه: 270

 

ملاحظہ کریں : 1106
آج کے وزٹر : 0
کل کے وزٹر : 84534
تمام وزٹر کی تعداد : 132620403
تمام وزٹر کی تعداد : 91917981