حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
امام حسين علیه السلام ؛ باب نجات امّت

امام حسين علیه السلام ؛ باب نجات امّت

امام حسین علیہ السلام کی ایک اہم خصوصیت یہ ہے کہ آپ امت کے لئے باب نجات ہیں۔شیعوں کے پاس کچھ ایسے راستے ہیں جنہیں طے کرکے وہ امام حسین علیہ السلام تک پہنچ سکتے ہیں تا کہ آپ کا دامن تھام کر وہ نجات حاصل کر سکیں ۔

امام حسین علیہ السلام کی زیارت اور عزاداری لوگوں کے لئے حسین علیہ السلام کے باب نجات تک پہنچنے کے دو بہترین ذرائع ہیں۔

ہر شخص زیارت، عزاداری اور ماتم کے ذریعے باب نجات تک پہنچ کر خود کو گمراہی کے بھنور ، شیطان کے شکنجوں اور شیاطین کے تسلط سے بچا سکتا ہے۔اسی طرح قوم کے تمام افراد اور تمام شیعہ عمومی نجات کے لئے خود کو امت کے باب نجات تک پہنچا سکتے ہیں اور زیارت و عزاداری یا کسی اور ذریعہ سے پوری قوم کی نجات کا باعث بن سکتے ہیں ، لیکن پوری قوم کی نجات حجت خدا حضرت امام مہدی  عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ظہور کے بغیر محقق نہیں ہو سکتی ۔

ولی عصر امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی عادلانہ آفاقی حکومت کے قیام کے لئے امام حسین علیہ السلام کی زیارت اور عزاداری دو اہم اور محکم ذرائع ہیں ۔اسی وجہ سے دشمن اور مخالفین ، امام حسین علیہ السلام کی زیارت اور عزاداری کی مخالفت کر رہے ہیں اور اس مقصد کے تحت تخریب کاری میں مصروف عمل ہیں اور ہمیشہ مختلف حربوں اور بہانوں سے لوگوں کو سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت اور عزاداری سے روکنے کے لئے کوشاں ہیں ۔

تمام مخالفین اور دشمنوں کو یہ جان لینا چاہئے  کہ اگرچہ سقیفہ کے قیام سے عادلانہ علوی حکومت اور امیر المومنین حضرت امام علی علیہ السلام کی خلافت کا ظاہری منصب نافذ نہیں ہو سکا  لیکن آخر کار امام حسین علیہ السلام کے نام کے عالمگیر ہونے کے ساتھ ہی امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی حکومت کا آغاز ہو جائے گا اور وہ  عالمی حکومت قائم ہو جائے گی ۔

اب دنیا کے بہت سے شہروں میں امام حسین علیہ السلام کے عزاداری  برپا ہوتی ہے، جب کہ اربعین کے ایّام اور دیگر اوقات میں دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں لوگ حضرت امام حسین علیہ السلام زیارت کے لئے آتے ہیں ، جس نے  دنیا بھر کے لوگوں کو امام حسین علیہ السلام کے نام سے آشنا کر دیا ہے۔

اب ہمیں یہ کوشش کرنی چاہئے کہ اس زیارت اور عزاداری میں ہمیشہ اضافہ ہوتا رہے  اور انہیں  زیادہ سے زیادہ معرفت اور محبت کے ساتھ انجام دیا جائے ، یہاں تک کہ یہ حجت خدا ، ولی دوران  امام عصر عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ظہور سے متصل ہو جائے ۔

ملاحظہ کریں : 357
آج کے وزٹر : 14737
کل کے وزٹر : 23197
تمام وزٹر کی تعداد : 128893151
تمام وزٹر کی تعداد : 89536557