حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
ویٹیکن کی لائبریری اور امام حسین علیہ السلام

ویٹیکن کی لائبریری اور امام حسین علیہ السلام

کتاب «دور المنبر الحسیني علیه السلام في التوعیة الاسلامیة» کے مؤلف لکھتے ہیں :

شيخ زهير حسّون نے مجھے بتایا: ایک دن میں’’ویٹیکن لائبریری‘‘ دیکھ رہا تھا تو اسلامی کتابوں کے حصے میں میری نظر امام حسین علیہ السلام کے بارے میں ہزار سے زائد قلمی اور شائع شدہ  کتابوں پر پڑی ۔

میں نے تعجب سے لائبریری کے ڈائریکٹر سے اس کی وجہ پوچھی تو اس نے کہا: ویٹیکن کے علماء نے دیکھا کہ حالیہ برسوں میں شیعیت بہت تیزی سے پھیل رہی ہےاور دنیا میں مکتب  اہل بیت(علیہم السلام)کی طرف آنے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔پس وہ اس نتیجے پر پہنچے کہ اس کی وجہ امام حسین علیہ السلام کی مظلومیت ہے ، جسے شیعوں نے مجالس عزا ، گریہ ،  سینہ زنی  اور ماتمی جلوسوں کے ذریعے زندہ رکھا ہوا ہے ۔

چنانچہ ویٹیکن کی طرف سے کچھ لوگوں کو مأمور کیا گیا کہ وہ دنیائے اسلام  کا دورہ کریں اور امام حسین علیہ السلام کے بارے میں لکھی جانے والی قلمی اور شائع شدہ کتابوں کو جمع کرکے انہیں ویٹیکن منتقل کریں،تا کہ امام حسین علیہ السلام کی مظلومانہ شہادت کو یاد کرنے میں وہ بھی شیعوں کے طریقۂ کار سے استفادہ کرتے ہوئے حضرت عیسیٰ مسیح علیہ السلام کی مظلومیت کو بیان کریں  کہ جنہیں مظلومانہ طور سے قتل کیا گیا اور پھر اس طرح سے عیسائیت کو فروغ دیا جائے ۔ [1]

ایک عیسائی پادری کا کہنا ہے: «اگر حسین (علیہ السلام) ہم میں سے ہوتے تو ہم ہر شہر میں ان کے لئے پرچم نصب کرتے، ہر گاؤں میں منبر بناتے اور لوگوں کو حسین(علیہ السلام)  کے نام سے عیسائیت کی طرف دعوت دیتے»۔[2]

 


[1] ۔ «دور المنبر الحسيني علیه السلام في التوعية الاسلامية»، (اسلام کی بیداری میں منبر امام حسین علیہ السلام کا کردار)،«جام نيوز» ویب سائٹ سے منقول .

[2] ۔ حسين علیه السلام در انديشۀ مسيحيّت: ۹۲.

ملاحظہ کریں : 325
آج کے وزٹر : 0
کل کے وزٹر : 21302
تمام وزٹر کی تعداد : 128906274
تمام وزٹر کی تعداد : 89543122