حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
(۳) حجر الأسود کو نصب کرنا

(۳)

حجر الأسود کو نصب کرنا

مطیع عباسی کے زمانے میں سنہ 339 ہجری میں حجر الأسود کو واپس لایا گیا کہ جسے قرامطه بیس سال سے پہلے لے گئے تھے اور انہوں نے اسے مسجد کوفہ کے ساتویں ستون پر آویزاں کیا تھا اور انہوں نے کہا کہ ہم اسے ایک حکم پر لے کر گئے تھے اور ایک حکم پر ہی واپس لے کر آئے ہیں ۔ اس بارے میں حضرت علی علیہ السلام سے روایت ہوئی ہے کہ آپ نے فرمایا :

كأنّي أنظر إلى الساري وقد حمل حجر الأسود من مكّة و علقه من هذه‏ الاسطوانة.

اور آپ ساتویں ستون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرما رہے تھے : ينصب رجل اسمه رحمه.

اور جب قرامطه نے حجر الأسود کو مسجد کوفہ کے پہلے ، دوسرے اور تیسرے ستون پر آویزاں کرنا چاہا تو وہ وہاں نصب نہ ہو سکا اور بالآخر ساتویں ستون پر آویزاں ہو گیا ۔ جب قرامطه حجر الٔاسود مکہ معظمہ سے لے جا رہے تو اس کے وزن کی سنگینی کی وجہ سے چالیس طاقتور اونٹ مر گئے اور جب مسلمان حجر الأسود کو والس مکہ لے کر آ رہے تھے تو اسے ایک ہی کمزور اونٹ پر لاد کر مکہ واپس لے آئے اور اس بھی زیادہ حیرت کی بات یہ ہے کہ وہ کمزور اونٹ طاقتور اور ماٹا ہو گیا تھا ۔ (178)


178) فضائل اہلبيت علیہم السلام کے بحر بیکراں سے ایک ناچیز قطرہ : 788/1 به نقل از إثبات الوصيّة : 251.

   ایک دوسری حدیث میں آنحضرت نے فرمایا : جب بروردگار نے مجھے اس امت کے ہادی مرحمت فرمائے تو دو فرشتے بھیجے کہ جو انہیں اپنے ساتھ عرش الٰہی پر لے گئے ، یہاں تک کہ وہ خدا کے سامنے کھڑے ہو گئے اور ذات ربوبیت نے اس نو مولود سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا :

   مرحباً بك عبدي لنصرة ديني و إظهار أمري، و مهديّ عبادي، آليت أنّي بك آخذ و بك اُعطي، و بك أغفر و بك اُعذّب. خوش آمدید ! اے میرے بندے ! میں نے تمہیں اپنے دین کی نصرت کرنے ، اپنے امر کو آشکار کرنے اور اپنے بندوں کی ہدایت کے لئے اختیار کیا ہے ۔ اور میں نے قسم کھائی ہے کہ میں تمہارے واسطہ سے عطا کروں گا اور تمہارے واسطہ سے ہی لے لوں گا اور تمہارت واسطہ سے ہی بخش دوں گا اور تمہارے واسطہ سے ہی عذاب دوں گا ۔

 

منبع : غیر مطبوع ذاتی نوشتہ جات : ص 839

 

ملاحظہ کریں : 1037
آج کے وزٹر : 17038
کل کے وزٹر : 58421
تمام وزٹر کی تعداد : 129622438
تمام وزٹر کی تعداد : 89991056