حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
(۲) جنگ خندق کے بعد عمرو عاص کی باتیں

(۲)

جنگ خندق کے بعد عمرو عاص کی باتیں

   عبداللَّه بن جعفر نے عثمان بن محمّد اخنسى سے ہمارے لئے نقل کیا ہے کہ جب عمرو بن عاص جنگ خندق سے واپس لوٹا تو وہ کہا کرتا تھا: ہر عاقل انسان یہ جانتا ہے کہ محمّد جھوٹ نہیں بولتے.

   عكرمة بن ابى جہل نے کہا: کوئی اور تو یہ بات کہہ سکتا ہے لیکن تمہیں یہ بات کہنے کا حق نہیں ہے؟

   عمرو نے کہا: وہ کیوں؟

   عکرمۃ بن ابی جہل نے کہا: کیونکہ محمّد نے تمہارے پدری شرف کو پائمال كیا ہے اور تمہاری قوم کے سالار کو قتل کیا ہے۔

   اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ: جس نے یہ باتیں کہیں وہ خالد بن وليد تھا. اور شاید دونوں نے یہ باتیں کہیں ہوں ‏یعنی عمرو اور خالد دونوں نے یہ باتیں کہیں ہوں۔

   خالد بن وليد نے یہ بھی کہا: ہر بردبار اور عقلمند جانتا ہے کہ محمّد ہرگز جھوٹ نہیں بولتے.

   ابو سفيان نے اس سے کہا: جس شخص کو یہ بات کہنے کا بالکل حق نہیں ہے وہ تم ہو۔

   خالد بن ولید نے کہا: وہ کیوں؟

  ابو سفیان نے کہا: کیونکہ اس نے تمہارے قوم کے شرف کو پاؤں تلے روند دیا اور تمہاری قوم کے سالار ابوجپل کو قتل کر دیا۔ (1)


1) مغازى: 370/2.

 

منبع: معاويه ج ... ص ...

 

ملاحظہ کریں : 890
آج کے وزٹر : 45875
کل کے وزٹر : 103128
تمام وزٹر کی تعداد : 132354581
تمام وزٹر کی تعداد : 91785061