حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
(۱) حنین کے راستہ میں امیر المؤمنین علی علیہ السلام کے معجزہ کے بارے میں ابن ابی الحدید کے قصیدہ کا کچھ حصہ

(۱)

حنین کے راستہ میں امیر المؤمنین علی علیہ السلام کے

معجزہ کے بارے میں ابن ابی الحدید کے قصیدہ کا کچھ حصہ

 

والمترع الحوض المدعدع حيث لا

واد يفيض ولا قليب يترع

جس نے حوض کو پانی سے بھر دیا اور نہ وہاں یہ پانی کی نہر تھی اور نہ ہی کوئی کنواں تھا کہ جس سے پانی لیا جاتا.(*)

 (*) یہ امیر المؤمنین علی علیہ السلام کے معجزہ کی طرف اشارہ ہے کہ جب آنحضرت حنين کی طرف جا رہے تھے اور اصحاب کو پیاس کا احساس ہوا اور اردگرد کہیں پانی نہ ملا تو آپ نے ایک جگہ کی طرف اشارہ فرمایا اور جب وہاں سے تھوڑی سے خاک ہٹائی گئی تو ایک پتھر نمودار ہوا اور آپ نے فرمایا:

اس پتھر کے نیچے پانی ہے اور اگر اس پتھر کو ایک طرف ہٹا دیا تو پانی تک رسائی حاصل ہو جائے گی۔

کچھ لوگوں نے کوشش کی لیکن اس پتھر کو ہلا بھی نہ سکے اور پھر آپ نے خود اپنے ہاتھ سے پتھر کو ہٹا کر ایک طرف کیا اور اسے اکھاڑ کر چند میٹر کی دوری پر پھینک دیا اور اچانک وہاں سے پانی ظاہر ہوا اور اصحاب نے وہ پانی پیا اور ہلاک ہو سے نجات پائی۔ وہاں موجود ایک راہب نے یہ سارا واقعہ دیکھا تو وہ اپنی جگہ سے نیچے آیا اور اس نے امیر المؤمنین علی علیہ السلام کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا۔

 

منبع: فضائل اہلبیت علیہم السلام کے بحر بیکراں سے ایک ناچیز قطرہ: ج 1 ص 387

 

ملاحظہ کریں : 822
آج کے وزٹر : 26174
کل کے وزٹر : 76446
تمام وزٹر کی تعداد : 129945447
تمام وزٹر کی تعداد : 90152796