حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
(۲) نداء آسمانی

(۲)

نداء آسمانی

مؤلّف رحمه الله کہتے ہیں: عبدالملك کے دور میں سر زمین اندلس میں یاک عمارت کا سراغ ملا جو اسکندریہ سے بھی پہلے کی بنی ہوئی تھے اور جس پر یہ شعر لکھا ہوا تھا:

حتّى يقوم بأمر اللَّه قائمهم

من السماء إذ ما بإسمه نودي

 یہاں تک کہ خدا کے حکم سے ان کا قائم قیام کرے گا، اس وقت جب منادی آسمان سے ان کے نام نی ندا دے گا۔

   عبدالملك زہرى سے سوال کیا گیا کہ وہ منادی کیا ندا دے گا؟ اس نے جواب دیا کہ حضرت علی بن الحسین علیہما السلام نے مجھے خبر دی ہے کہ ندا دینے والے کہے گا: اے لوگو! جان لو کہ مہدی وہ ہیں جو فاطمہ بنت رسول خدا صلى الله عليه و آله و سلم کی اولاد سے ہیں۔

    اور امام صادق‏ عليه السلام اس شعر کو اکثر پڑھا کرتے تھے:

لكلّ اُناس دولة يرقبونها

ودولتنا في آخر الدهر تظهر(156)

 ہر قوم کے لئے حکومت ہے کہ جس کا وہ انتظار کرتی ہے اور ہماری حکومت اس زمانے کے آخر میں ظاہر ہو گی


156) امالى صدوق : 396 ضمن ح3 مجلس 74 ، بحار الأنوار : 143/51 ح3.

 

منبع: فضائل اہلبیت علیہم السلام کے بحر بیکراں سے ایک ناچیز قطرہ: ج 1 ص 772 ذح 593

 

ملاحظہ کریں : 820
آج کے وزٹر : 21101
کل کے وزٹر : 58421
تمام وزٹر کی تعداد : 129630563
تمام وزٹر کی تعداد : 89995118