حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
(۴) شب قدر میں کائنات کے تمام امور اور مقدرات الٰہی کا امام زمانہ ارواحنا فداہ کی خدمت میں پیش ہونا

(۴)

شب قدر میں کائنات کے تمام امور اور مقدرات الٰہی

کا امام زمانہ ارواحنا فداہ کی خدمت میں پیش ہونا

قرآن کی اس  آيهٔ شريفه - جو سوره قدر کی آیت ہے – سے استدلال کرتے ہوئے ہم ذکر کرتے ہیں کہ خداوند تبارك و تعالى نے فرمایا ہے: «تَنَزَّلُ المَلائِكَةُ وَالرُّوحُ»(1) يعنى « فرشتہ مسلسل روح الأمین ( فرشتوں کے سردار) کے ساتھ شب قدر میں نازل ہوتے ہیں » .

    اس بارے میں ہم یہ بیان کرنا چاہیں گے کہ : آیۂ شریفہ میں «تَنَزَّلُ» ذکر ہے جو فعل مضارع کا صیغہ ہے کہ جو ظہور و استمرار پر دلالت کرتا ہے یعنی اس عمل کی ابتداء رسول اكرم‏ صلى الله عليه و آله و سلم کے زمانے میں ہوئی اور شب قدر میں کائنات کے تمام امور اور مقدرات الٰہی آنحضرت کی خدمت میں پیش کئے جاتےتھے اورپھر  رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے بعد بھی یہ عمل جاری رہنا چاہئے (کیونکہ قرآن میں فعل مضاع کا لفظ استعمال ہوا ہے جو استمرار پر دلالت کرتا ہے)۔ شیعہ عقائد کی رو سے اس میں کوئی مشکل پیش نہیں آتی کیونکہ ان کی نظر میں ہر دور میں ایک امام معصوم موجود ہوتا ہے اور پورا سال فرشتہ امام عصر ارواحنا فداه کی خدمت میں حاضر ہوتے ہیں؛ لیکن اہلسنت کے عقیدہ کی رو سے اشکال وارد ہوتا ہے کیونکہ وہ وہ لوگ قائل نہیں ہیں اور ان کے خلفاء میں یہ لیاقت و شائستگی نہیں پائی جاتی کہ ان پر فرشتہ اور روح الأمین ان کے پاس مقدرات کو لے کر حاضر ہوں۔ لہذا ان کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے کہ یا تو وہ فعل مضارع کی دلالت و ظہور سے ہاتھ اٹھا لیں یا وہ اس چیز کے قائل ہو جائیں کہ ان کے خلفاء میں اس چیز کی لیاقت و شائستگی پائی جاتی ہے کہ آج تک ان پر فرشتہ نازل ہوتے ہیں، یا پھر اپنے باطل عقیدہ کو چھوڑ کر شیعوں کے عقائد حقہ کا اقرار و اعتراف کر لیں۔ حالانکہ وہ ان میں سے کسی کو بھی قبول نہیں کر رہے۔ (2)

 


1) سوره قدر ، آيه 4.

2) اس بارے میں مزید تفصیلات جاننے کے لئے بحار الأنوار : 47/25 باب3 کی طرف رجوع فرمائیں۔

 

منبع: فضائل اہلبيت عليہم السلام کے بحر بیکراں سے ایک ناچیز قطرہ: ج 1 صفحه 824

 

ملاحظہ کریں : 777
آج کے وزٹر : 14587
کل کے وزٹر : 72005
تمام وزٹر کی تعداد : 129178195
تمام وزٹر کی تعداد : 89693756