حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
(۳) اميرالمؤمنين حضرت امام علی عليه السلام کی حسنين عليهما السلام کو وصیت

(۳)

 اميرالمؤمنين حضرت امام علی عليه السلام

کی حسنين عليهما السلام کو وصیت

برسى ‏رحمه الله نقل کرتے ہیں : امام حسن مجتبى‏ عليه السلام نے فرمایا :

 امير المؤمنین على ‏عليه السلام نے مجھے اور میرے بھائی امام حسين ‏(عليهما السلام) سے فرمایا:

 إذا وضعتماني في الضريح فصلّيا ركعتين قبل أن تهيلا عليَّ التراب ، وانظرا ما يكون.

 جب میرا جنازہ قبر میں رکھا جائے تو میری قبر پر مٹی ڈالنے سے پہلے دو رکعت نماز پڑھیں اور دیکھیں کہ کیا ہوتا ہے۔

    جب وہ دونوں بزرگ ہستیاں اپنے پدر گرامی کو قبر میں اتر چکیں تو اس کے بعد ان کے حکم کے مطابق دو رکعت نماز ادا کی اور انتظار کرنے لگے کہ اب کیا ہوتا ہے؟ اچانک کیا دیکھتے ہیں کہ ان کی قبر مطہر ایک رشمنی کپڑے سے دھانپی گئی۔ امام حسن ‏عليه السلام نے آگے بڑھ کر سر اقدس سے کپرا ہٹایا تو کیا دیکھتے ہیں کہ رسول خدا صلى الله عليه و آله و سلم، حضرت آدم اور حضرت ابراہيم عليہما السلام؛ امير المؤمنین على ‏عليه السلام سے محو گفتگو ہیں۔

    امام حسين‏ عليه السلام نے بھی پاؤں کی طرف سے کپڑا اٹھایا تو کیا دیکھتے ہیں کہ حضرت فاطمهٔ زہراء عليہا السلام، حضرت حوّاء، حضرت مريم اور حضرت آسيه عليهنّ السلام؛ امير المؤمنین على ‏عليه السلام پر نوحہ کناں ہیں۔(1)

    مؤلف ‏رحمه الله کہتے ہیں: یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کیونکہ بہت سی روایات میں بیان ہوا ہے کہ معصومين‏ عليہم السلام اپنی رحلت کے بعد اپنے مثالی اجساد میں ظاہر ہوتے ہیں۔

********

مسعودى ‏رحمه الله «إثبات الوصيّه» میں لکھتے ہیں کہ ابن عبّاس کہتے ہیں:

    جس رات کی صبح امير المؤمنین على ‏عليه السلام شہید ہوئے، میں نے خواب میں دیکھا کہ كوه ابو قبيس ٹوٹ کر ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا ہے اور خانۂ کعبہ کے اطراف میں پھیلا ہوا ہے، ایک غبار بلند ہوا جو خانۂ کعبہ اور شہر مکہ کے اطراف پر چھا گیا۔ اور شہر مکمل طور پر تاریکی میں داؓ گیا کہ لوگ ایک دوسرے کو دیکھ نہیں پا رہے تھے۔

میرے وجود پر خوف اور وحشت چھا گئی  اور میں نے کہا: «إنّا للَّه وإنّا إليه راجعون» ، میں یہ سب صورت حال دیکھ کر خوفزدہ ہو گیا کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ امير المؤمنین على ‏عليه السلام قتل ہو گئے ہوں۔

    ابن عبّاس کہتے ہیں: اسی رات کی صبح کو على ‏عليه السلام کی شہادت کی خبر ملی .(2)

 


1) بحار الأنوار : 301/42 .

2) اثبات الوصيّة : 153 .

 

منبع: فضائل اهلبيت عليهم السلام کے بحر بیکراں سے ایک ناچیز قطرہ:ج 2 ص 405

 

 

 

ملاحظہ کریں : 704
آج کے وزٹر : 47018
کل کے وزٹر : 49009
تمام وزٹر کی تعداد : 129099177
تمام وزٹر کی تعداد : 89639596