حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
(۱) اميرالمؤمنین حضرت امام على ‏عليه السلام کے زندگی کے آخری لمحات

 (۱)

اميرالمؤمنین حضرت امام على ‏عليه السلام کے زندگی کے آخری لمحات

بزرگ دانشور شيخ طوسى ‏قدس سره اپنی کتاب «امالى»  میں لکھتے ہیں :

جابر کہتے ہیں : امام باقر عليه السلام نے فرمایا :

 امير المؤمنیں على ‏عليه السلام نے اپنی زندگی کے آخری لمحات میں اپنے تمام بیٹوں کو اپنے بستر کے پاس بلایا۔  امام حسن علیہ السلام، امام حسين‏ عليہ السلام، جناب حنيفه اور دوسرے تمام چھوٹے بچے آپ کے بستر کے اردگرد جمع ہو گئے۔  آنحضرت نے انہیں کچھ وصیتیں فرمائیں۔ آپ نے گفتگو کے آخر میں فرمایا:

 يا بنيَّ ! عاشروا الناس عشرة إن غبتم حنّوا إليكم وإن فقدتم بكوا عليكم ... .

 اے میرے بیٹو! لوگوں کے ساتھ اس طرح سے برتاؤ کرو کہ اگر تم غیب ہو جاؤ تو شدت سے تمہارا انتطار کریں اور اگر فوت ہو جاؤ تو آپ پر گریہ کریں ... ۔(1)

 


1) امالى طوسى : 595 ح 6 مجلس 26 ، بحار الأنوار : 247/42 ح 50 و 163/74 ح 26 .

 

منبع: فضائل اهلبيت عليهم السلام کے بحر بیکراں سے ایک ناچیز قطرہ: ج 2 ص 402

 

 

ملاحظہ کریں : 813
آج کے وزٹر : 16278
کل کے وزٹر : 49009
تمام وزٹر کی تعداد : 129037698
تمام وزٹر کی تعداد : 89608857