حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
(۸) امام حسن مجتبي عليه السلام کا بچپن کے عالم میں ایک اور معجزہ

(۸)

امام حسن مجتبي عليه السلام کا بچپن کے عالم میں ایک اور معجزہ

كثير بن سلمه کہتے ہیں: رسول خدا صلى الله عليه وآله وسلم  کا زمانۂ حیات تھا کہ میں نے امام حسن ‏عليه السلام کو دیکھا کہ انہوں نے سفید پتھر سے شہد نکالا، میں حٰران ہوا اور رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی خدمت میں شرفیاب ہوا اور آنحضرت کی خدمت میں پورا واقعہ بیان کیا۔

    پيغمبر خدا صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا:

 أتُنكرون لابني هذا ؟ وإنّه سيّد ابن سيّد ، يصلح اللَّه به بين فئتين ويطيعه أهل السماء في سمائه ، وأهل الأرض في أرضه .

 کيا تم اس کام کا میرے بیٹے سے انکار کرتے ہو؟ حالانکہ وہ خود سید بن سید ہیں اور خداوند متعال ان کے وسیلہ سے دو گروہوں کے درمیان صلح کروائے گا۔ اہل آسمان، آسمان پر اور اہل زمین، زمین پر ان کی اطاعت کریں گے۔ (1)


1) دلائل الإمامة : 165 ح 5 .

 

منبع: فضائل اہلبيت عليہم السلام کے بحر بیکراں سے ایک ناچیز قطرہ : ج 2 ص 468 ح 19

 

ملاحظہ کریں : 789
آج کے وزٹر : 29474
کل کے وزٹر : 72005
تمام وزٹر کی تعداد : 129207369
تمام وزٹر کی تعداد : 89723531