حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
(۳) امام حسن مجتبي عليه السلام سے معجزہ کی درخواست کرنا

(۳)

امام حسن مجتبي عليه السلام سے معجزہ کی درخواست کرنا

محمّد بن جرير طبرى رحمه الله نے كتاب «نوادر المعجزات» میں زيد بن ارقم سے نقل كیا ہے کہ:

میں مكّه مكرّمه میں ایک گروہ کے ساتھ موجود تھا اور وہاں  امام حسن مجتبى عليه السلام بھی تشریف فرما تھے۔

ہم نے امام حسن علیہ السلام سے درخواست کی کہ آپ ہمیں کوئی معجزہ دکھائی کہ جسے ہم شہر کوفہ میں اپنے دوستوں سے بیاں کریں۔ جب ہم نے یہ کہا تو ہم نے دیکھا کہ امام حسن عليه السلام نے چند کلمات ارشاد فرمائے۔

    اچانک خانۂ کعبہ اوپر چلا گیا یہاں تک کہ ہوا میں معلق ہو گیا۔ مکہ والوں کو اس کی کوئی خبر نہ تھی اور وہ اپنے اپنے کاموں میں مشغول تھے۔ جو لوگ اس واقعہ اور معجزہ کے شاہد تھے ان میں سے ککچھ لوگ کہنے لگے کہ یہ جادو ہے اور کچھ نے کہا: یہ کام عجیب اور خارق العادہ ہے۔ بہت سے لوگ خانہ کعبہ کے نیچے سے گذر رہے تھے اور وہ ہوا میں معلق تھا۔ ہھر امام حسن عليه السلام اسے اپنی اصلی حالت پر لے آئے۔ (1)


  (1) نوادر المعجزات: 104 ح 10، دلائل الإمامة: 169 ح 15، مدينة المعاجز: 238/4 ح 21.

 

منبع: فضائل اہلبيت عليہم السلام کے بحر بیکراں سے ایک ناچیز قطرہ :ج 1 ص 434 ح3

 

ملاحظہ کریں : 787
آج کے وزٹر : 0
کل کے وزٹر : 63789
تمام وزٹر کی تعداد : 129132702
تمام وزٹر کی تعداد : 89656368