حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
(۲) حضرت ابوطالب اور ولادت امیرالمؤمنین حضرت علی علیہما السلام

(۲)

حضرت ابوطالب اور ولادت امیرالمؤمنین حضرت علی علیہما السلام

کتاب « فضائل اہلبيت عليہم السلام کے بحر بیکراں سے ایک ناچیز قطرہ » یوں ذکر ہوا ہے کہ :

...   راہب يمامه نے حضرت‏ ابوطالب عليه السلام کو امیر المؤمنین حضرت على عليه السلام کی ولادت کی بشارت دی اور ان سے عرض کیا: بہت جلد آپ کے ہاں ایک بچہ کی ولادت ہونے والی ہے کہ جو اپنے زمانے کے لوگوں کا سردار ، صاحب اسرار الٰہی، اپنے زمانے کے پیغمبر کا یار و مددگار اور ان کا داماد ہو گا۔ لیکن میں ان کے زمانے کو نہیں دیکھ پاؤں گا۔ جب آپ انہیں دیکھیں تو میری طرف سے ان کی خدمت میں میرا سلام پیش کریں۔

اميرالمؤمنين حضرت علی عليه السلام کی ولادت ہوئی تو حضرت ابوطالب عليه السلام اس راہب کے پاس گئے لیکن وہ اس دنیا سے جا چکا تھا۔ آپ واپس اميرالمؤمنين حضرت علی عليه السلام کے پاس گئے اور انہیں پکڑ کر بوسہ دیا۔

اميرالمؤمنين حضرت علی عليه السلام نے اپنے والد گرامی کو سلام کیا اور کہا:

اے بابا! کیا آپ اس راہب يمامه کے پاس گئے تھے کہ جس نے آپ کو میری ولادت کی بشارت دی تھی؟ اور اس کے بعد آپ نے سارا واقعہ نقل فرمایا۔ آپ کے والد گرامی جناب ابوطالب عليه السلام نے کہا: اے ولىّ خدا! آپ نے سچ کہا ہے۔

 

منبع: فضائل اہلبيت عليہم السلام کے بحر بیکراں سے ایک ناچیز قطرہ: 1/232

 

ملاحظہ کریں : 789
آج کے وزٹر : 9277
کل کے وزٹر : 21751
تمام وزٹر کی تعداد : 128925723
تمام وزٹر کی تعداد : 89552847