حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
(3) وليد بن عبدالملك حتي عربی زبان بھی قواعد کے مطابق نہیں بول سکتا تھا

(3)

وليد بن عبدالملك حتي عربی زبان بھی قواعد کے مطابق نہیں بول سکتا تھا

   وليد صرف و نحو کے قواعد کے مطابق عربی زبان میں گفتگو نہیں کرسکتا تھا اور وہ اس بارے میں خطاؤں کا مرتکب ہوتا تھا۔ اس کا باپ اس کی سرزنش کرتا اور اسے کہتا: عربوں پر وہ شخص حکومت نہیں کر سکتا جو ان کی زبان کے قواعد کو اچھی طرح نہ جانتا ہو۔

   اس نے علم نحو کے دانشوروں کو جمع كیا اور ان وہ ان کے ساتھ ایک گھر میں داخل ہوئے اور پھر چھ مہینہ تک وليد اس گھر سے باہر نہیں نکلا اور جب وہ گھر سے باہر نکلا تو وہ پہلے سے بھی زیادہ نادان اور جاہل تھا۔

   عبدالملك نے کہا: اب اس کا عذر قابل توجیہ ہے اور خداوند سبحانه و تعالى سب سے زیادہ جاننے والا ہے!(1)

معاويه ج ... ص ...

*********************

صرف خالد ہی نہیں بلکہ بنی امیہ کے بعض خلفاء بھی صحیح طور سے بات نہیں کر سکتے تھے۔

   اس بارے میں نقل ہونے والے عجائبات میں سے ایک یہ ہے کہ  وليد بن عبدالملك مروان گفتگو کے دوران بہت زیادہ خطاؤں کا مرتکب ہوتا تھا، ایک روز اس نے اپنی خلافت کے دورون امیر المؤمنین علی علیہ السلام کے سلسلہ میں جسارت کی اور کہا: «إنّه كان لصّ ابن لصّ» اور لصّ کو جرّ ( زیر) کے ساتھ پڑھا۔ لوگوں کو اس پر بہت تعجب ہوا اور انہوں نے کہا: ہمیں نہیں معلوم کہ ہم دونوں باتوں میں سے کس پر ہنسیں؛ امیر المؤمنین علىّ بن ابى طالب ‏عليه السلام سے دی جانے والی اس کی نسبت پر ہنسیں یا اس بات پر ہنسیں کہ اس نے لفظ «لصّ» کو مجرور (زیر کے ساتھ) پڑھا ہے۔ (2)

 


1) نهاية الأرب: 264/6.

2) معاويه و تاريخ: 147.

معاويه ج 1 ص 131

 

 


ملاحظہ کریں : 699
آج کے وزٹر : 29110
کل کے وزٹر : 57650
تمام وزٹر کی تعداد : 130319707
تمام وزٹر کی تعداد : 90369402