حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
(١) جناب محمد بن عثمان امام زمانہ ارواحنا فداه کے دوسرے نائب خاص

(١)

 جناب محمد بن عثمان

امام زمانہ ارواحنا فداه کے دوسرے نائب خاص

جناب ابوجعفر محمد بن عثمان بن سعيد عَمْرى امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے دوسرے نائب خاص ہیں۔

   غیبت صغریٰ کے زمانہ میں امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے چار نائب تھے جن کے اسماء اس طرح ہیں:١۔ جناب ابو عمرو عثمان بن سعید بن عمرو عَمری اسدی ،٢۔آپ کے فرزند جناب ابو جعفر محمد بن عثمان بن سعید عَمری ،٣۔ جناب ابو القاسم حسین بن روح بن ابو بحر نوبختی ، ٤۔ جناب ابو الحسن علی بن محمد سمری۔

 یہ بزرگ افرادغیبت کے زمانہ میں امام عصر عجل اللہ فرجہ الشریف کے نائب تھے جو آپ کے خطوط شیعوں تک پہنچانے کا ذریعہ تھے اور غیبت کبریٰ کے شروع ہونے کے بعدان کی نیابت اختتام پذیر ہوگئی۔

مرحوم آیت اللہ مستنبط فرماتے ہیں:ممکن ہے نواب اربعہ دوسرے ائمہ علیہم السلام کے اصحاب سے افضل ہوں بلکہ ان کی عصمت کا قول بھی بعید نہیں ہے وہ اس زمانہ میںبھی شیعوں اور امام عصر(عجل الله تعالی فرجه الشریف) کے درمیان واسطہ ہیں بالکل اسی طرح جیسے اپنی زندگی میں تقریبا ٧٠ سال غیبت صغریٰ کے دوران اس منصب کے مالک تھے .(الزیارة والبشارة : 132/1)

.×ان بزرگواروں سے بے شمار دعائیں نقل ہوئی ہیں۔


× ۔ جناب محمد بن عثمان سے منقول دعاؤں اور زیارات کے بارے میں مزید جاننے کے لئے صحيفه مهديه کی طرف رجوئیں فرمائیں۔

 

منبع : کتاب «صحيفه مهديه» بارہواں باب

 

ملاحظہ کریں : 751
آج کے وزٹر : 36165
کل کے وزٹر : 72005
تمام وزٹر کی تعداد : 129220750
تمام وزٹر کی تعداد : 89736914