حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
(4) تل زینبیہ کے مقام پر زيارتنامہ اور ایک عجیب واقعہ

(4)

تل زینبیہ کے مقام پر زيارتنامہ اور ایک عجیب واقعہ

نقل ہوا ہے کہ سابقہ زیارتنامہ ایک لوح پر لکھا ہوا تھا کہ جو اس مقام کی جدید تعمیر سے پہلے قدیم کھڑکی کے اوپر نصب تھا، وہ ایک دردناک اور سوزناک زیارتنامہ تھا کہ جو موجودہ زیادت کی عبارت سے مختلف تھا. حاج سعد اپنے والد حاج عبدالامير اسدى سے نقل کرتے ہیں:

وہ زیارتنامہ قدیم الأیّام سے موجود تھا لیکن اس کا مؤلف مجہول تھا. اس مقام کے قریب ہی بزرگ شیعہ مراجع میں سے ایک مرجع رہا کرتے تھے کہ جن کا نام «شيخ العراقين» تھا، وہ زاهد، متقی و پرہيزگار اور كثير الاحتياط تھے. ایک دن وہ اس مقام سے گذر رہے تھے تو انہوں نے وہ زيارتنامه پڑھا اور کہا کہ اس زيارتنامه کی کوئی سند نہیں ہے کیونکہ یہ امام معصوم علیہ السلام سے روایت نہیں ہوا ہے. انہوں نے حکم دیا کہ  اسے یہاں سے اتار دیا جائے اور دوبارہ اسے یہاں لگانے سے گریز کیا جائے۔ اسی رات آدھی رات کے بعد دیکھا گیا کہ وہ مرجع اضطراب اور پریشانی کے عالم میں اس مقام کے ایک مجاور کے گھر کا دروازہ کھٹکھٹا رہے ہیں کہ جو گلاب فروش تھا اور زیارتنامہ کی لوح اسی کے پاس تھی. اس شخص کو رات کے اس پہر شیخ کے آنے پر تعجب ہوا اور اس نے اس کا سبب دریافت کیا. شيخ نے گذارش کی کی کہ زیارتنامہ کی وہ لوح اسے واپس دیدے تا کہ وہ اپنے ہاتھوں سے اسے اس کی سابقہ جگہ پر نصب کریں. وہ زیارتنامہ کو وہاں نصب کرنے کے بعد اس کے سامنے کھڑے ہو گئے اور بلند آواز سے روتے ہوئے وہ زیارتنامہ پڑھا. پھر حاضرین کی طرف رخ کیا اور کہا: «آج رات میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک صاحب جلال اور باوقار خاتون میری طرف آئیں اور میرا یہ خیال ہے کہ حضرت زينب كبریٰ سلام الله عليہا تھیں، اور آپ نے غصہ سے مجھ سے کہا: «اے شيخ تم نے مجھ سے منسوب زيارتنامه کو کیوں اتروایا اور پھر یہ حکم کیوں دیا کہ اسے دوبارہ وہاں نصب نہ کیا جائے». میں خوف کے عالم میں خواب سے بیدار ہوا اور تیری سے یہاں پہنچا تا کہ میں یہ زیارتنامہ اپنے ہاتھوں سے یہاں نصب کروں اور حضرت زینب کبریٰ علام اللہ علیہا کی رضائیت حاصل کر سکوں.(1523)


1523) مرقدها و مكان‏هاى زيارتى كربلا: 250.

 

منبع: الصحیفة الحسینیة ص 392

 

ملاحظہ کریں : 946
آج کے وزٹر : 44389
کل کے وزٹر : 89361
تمام وزٹر کی تعداد : 129415867
تمام وزٹر کی تعداد : 89887693