حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
(۲) حضرت امام رضا علیہ السلام کی خدمت میں دعبل کے اشعار

(۲)

حضرت امام رضا علیہ السلام کی خدمت میں دعبل کے اشعار

دعبل نے اکثر و بیشتر موارد میں خاندان عصمت علیھم السلام   کے حق کو غصب کرنے کے بارے میں آواز اٹھائی کہ جن میں سے ان کے یہ دو شعر ہیں کہ جنہوں نے حضرت امام رضا علیہ السلام کو سخت غمگین اور محزون کر دیا اور ان کی آنکھوں سے اشک جاری ہو گئے۔

پہلا شعر:

أرى فَيْئَهُم فى غَيْرهِم مُتَقَسِّماً

وَأَيدِيَهُم مِن فَيْئِهِمْ صَفَراتِ

میں خاندان عصمت علیہ السلام   کا حق دوسروں کے پاس تقسیم ہوتا دیکھ رہا ہوں اور ان کے ہاتھ ان کے حق اور اموال سے خالی ہیں۔

جب حضرت امام رضا علیہ السلام    نے یہ شعر سنا تو گریہ کناں ہوئے اور فرمایا:

صَدَقْتَ يا خُزاعي.

اے دعیل! تم نے سچ کہا۔

دوسرا شعر:

اِذا وُتِرُوا مَدُّوا اِلى واتِريهِمُ

اَكُفًّا عَنِ الْاَوْتارِ مُنْقَبِضاتِ

جب کینہ رکھنے والوں کی طرف سے اہلبیت اطہارپر ستم ہوتا تو وہ اپنے حق کے حصول کے لئے دست بستہ ہاتھ دراز کرتے ہیں۔لیکن ان کے ہاتھ ان کے حق تک نہیں پہنچتے۔

حضرت امام رضا علیہ السلام   نے یہ شعرسننے کے بعد اپنے دونوں دست مبارک بلند کئے اورغمگین انداز میں فرمایا:

خدا کی قسم ہمار ے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں.(1)

 


1) دعبل شاعر امام رضا عليه السلام: 245.

 

منبع: صحيفه رضويه ص 86

 

ملاحظہ کریں : 1141
آج کے وزٹر : 33222
کل کے وزٹر : 21751
تمام وزٹر کی تعداد : 128973605
تمام وزٹر کی تعداد : 89576792