حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
(4) فضائل اهل بیت علیهم السلام کے بارے میں جناب سلمان علیہ السلام سے حضرت امیر المؤمنین علی علیہ السلام کا فرمان

(4)

فضائل اهل بیت علیهم السلام کے بارے میں جناب سلمان علیہ السلام

سے حضرت امیر المؤمنین علی علیہ السلام کا فرمان

کتاب «إرشاد القلوب» لکھتے ہیں:

شيخ مفيد رحمه الله ایک حديث مرفوعه میں حضرت سلمان فارسى رضوان اللَّه عليه نقل کرتے ہیں:

   امير مؤمنان على ‏عليه السلام نے فرمایا:

يا سلمان! الويل كلّ الويل لمن لايعرفنا حقّ معرفتنا وأنكر فضلنا.

اے سلمان! ہلاکت و بدبختى ہے اس شخص کے لئے جو ہماری حقیقی معرفت نہ رکھتا ہو اور ہماری فضیلت کا انکار کرتا ہو۔

اے سلمان! حضرت ‏محمّد صلى الله عليه وآله وسلم اور سليمان ‏بن داوود عليه السلام میں سے کون افضل ہیں؟

سلمان نے کہا: حضرت محمّد صلى الله عليه وآله وسلم افضل ہیں.

على‏ عليه السلام فرمایا: اے سلمان! آصف بن برخیا نے آنکھ جھپکنے سے پہلے بلقیس کے تخت کو فارس منتقل کر دیا حالانکہ ان کے پاس کتاب کا صرف کچھ علم تھا جب کہ میرے پاس ہزار کتابوں کا علم ہے تو پھر میں کیسے ان سے کئی گناہ زیادہ عمل انجام نہیں دے سکتا۔

خداوند متعال نے شيث بن آدم ‏عليه السلام پر پچاس صحیفہ، ادريس نبی پر تیس صحیفہ، ابراهيم خليل‏ عليه السلام پر بیش صحيفه نازل کئے، اور (خداوند نے) تورات، انجيل، زبور اور فرقان نازل کئے.

میں نے عرض کیا:اے میرے مولا! آپ سچ کہہ رہے ہیں۔ فرمایا:

يا سلمان! إنّ الشاكّ في اُمورنا وعلومنا كالمستهزئ في معرفتناوحقوقنا، وقد فرض اللَّه ولايتنا في كتابه في غير موضع، وبيّن ما أوجب ‏العمل به وهو [غير] مكشوف.

اے سلمان!ہمارے امور اور علوم میں شک و ترديد کرنے والا اس شخص کی مانند ہے جو ہماری معرفت اور حقوق کا مذاق اڑائے، حقیقتاً خدا نے قرآن میں چند موارد میں ہماری ولایت کو واجب قرار دیا ہے اور جس پر عمل کیا جائے اسے آشکار بیان کیا ہے اور اس بات کو روشن کیا ہے۔

    نیز اس حدیث شریف کو كراجكى ‏رحمه الله نے «كنز جامع الفوائد» میں بھی نقل كیا ہے.(51)


51) إرشاد القلوب: 314/2، بحار الأنوار: 221/26 ح 47، تأويل الآيات: 240/1 ح 24.

 

 منبع : فضائل اهل بیت علیهم السلام کے بحر بیکراں سے ایک ناچیز قطرہ:ج 2 ص 43

 

 

ملاحظہ کریں : 706
آج کے وزٹر : 18154
کل کے وزٹر : 72005
تمام وزٹر کی تعداد : 129184933
تمام وزٹر کی تعداد : 89700890