حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
(۱) خاندان وحى‏ عليهم السلام کی قدرت کی عظمت

(۱)

خاندان وحى‏ عليهم السلام کی قدرت کی عظمت

   مرحوم آية اللَّه نمازى لکھتے ہیں: شيخ مفيد رحمه الله نے اپنی اسناد سے سلمان فارسى اور انہوں نے مولائے متّقيان حضرت اميرالمؤمنين‏ علی عليه السلام سے نقل كیا ہے کہ آپ نے فرمایا:

اے سلمان؛ محمّد صلى الله عليه وآله وسلم افضل ہیں يا سليمان؟

عرض كیا: محمّد صلى الله عليه وآله وسلم افضل ہیں.

فرمایا:اے سلمان!یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ  آصف - حضرت سليمان کے وصی – آنکھ جھپکنے سے پہلے فارس سے تخت بلقيس کو سليمان کے پاس حاضر كردیں ، حالانکہ ان کے پاس کتاب کا کچھ علم تھا اور میرے پاس ہزار کتابوں کا علم ہے( اور میں محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا وصی ہوں) اور میں اس کے مقابل میں یہ کام انجام نہ دے سکوں؟! ہاں؛ میں یہ سب انجام دے سکتا ہوں.(427)

پس حضرت امیر المؤمنین علی علیہ السلام اور آپ کے گیارہ پاک فرزند علیہم السلام کی قدرت و سلطنت اس سے کہیں زیادہ بلکہ بے شمار قدرت ہے کیونکہ وہ بابا کی جانب سے ہزار کتابوں کے عالم ہیں اور وہ اسم اعظم کے بہتر حروف بھی جانتے ہیں۔

 پس ان کی توانائی و طاقت تمام انبیاء ومرسلین کی توانائی و طاقت سے کہیں زیادہ ہے۔ پس یہ خدا کے اذن سے مردوں کو زندہ کر سکتے ہیں، یہ پیدائشی نابینا افراد کو شفا دے سکتے ہیں، اور دنیا کے جس کونے سے بھی چاہئیں کوئی چیز لا سکتے ہیں،مثلاً اميرالمؤمنين‏ عليه السلام كوفه میں بیٹھے کوہ شام سے برف لے آئیں، جیسا کہ آپ کی قضاوت میں ذکر ہوا ہے۔ نیز آپ پلک جھپکنے میں جہاں چاہیں جا سکتے ہیں، نیز کسی کو بھی اپنے ساتھ لے جا سکتے ہیں۔

شيخ مفيد رحمه الله نے كتاب «اختصاص»  ابان بن عثمان سے اور انہوں نے امام صادق صلوات اللَّه عليه سے نقل کیا ہے کہ آپ نے فرمایا:

اے ابان! کوئی شخص کس طرح اميرالمؤمنين ‏عليه السلام کی بات کا انكار کر سکتا ہے (جو آپ نے كوفه بیان فرمایا: ) اگر میں چاہوں تو اپنا پاؤں اٹھا کر شام میں معاویہ بن ابی سفیان کے سینہ پر ماروں اور اسے تخت سے زمین پر پھینک دوں لیکن وہ آصف –سليمان کے وصی- کی اس بات کا انکار نہیں کرتے کہ جو انہوں نے کہا:میں پلک جھپکنے سے پہلے تخت بلقيس کو سليمان کے پاس حاضر کر دوں؟!

کيا ہمارے پيغمبر تمام انبیاء و مرسلین سے افضل نہیں ہیں؟! کيا ان کے وصىّ انبیاء کے تمام اوصیاء سے افضل نہیں ہیں؟! کيا اميرالمؤمنين کو سليمان کے وصی کی مانند بھی قرار نہیں دیتے؟! خداوند ہمارے  اور ہمارے حق کا انکار کرنے والوں اور ہماری فضیلت و شرافت کا انکار کرنے والوں کے درمیان فیصلہ فرمائے.(428)


427) بحار الأنوار: 28/27.

428) بحار الأنوار: 115/14 و 28/27 و 50/42 اثبات ولايت سے منقول: 72.

               

        منبع:غیر مطبوع ذاتی نوشتہ جات: ص 317

 

ملاحظہ کریں : 702
آج کے وزٹر : 0
کل کے وزٹر : 66193
تمام وزٹر کی تعداد : 129137510
تمام وزٹر کی تعداد : 89658772