حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
عصر ظہور یا عصر تکامل علم و فرہنگ

عصر ظہور یا عصر تکامل علم و فرہنگ

دنیا  تیزی سے ترقی و پیشرفت اور علم و دانش کے عظیم اسرار و رموز کے حصول کی آرزو کر رہی ہے اور وہ اس روز کا انتظار کر رہی ہے کہ جن میں عظیم تحوّلات و تغییرات سے دنیا کا چہرہ چمک اٹھے اور کائنات بہشت بریں کا روپ دھارلے۔
یہ خواہش اس وقت پوری ہوگی کہ جب کائنات میں ہر طرف دنیا کے مصلح کی حیات بخش صدا گونجے گی۔اور تمام لوگ حضرت مہدی   علیہ السلام کی آواز سنیں گی۔
اس وقت دنیا میں عظیم تحوّلات کا آغاز ہوجائے گا ۔حضرت ولی عصر  علیہ السلام  قیام فرمائیں گے وہ غیر معمولی اور حیرت انگیز قوّت سے سرشار پاک انسانوں اور نامرئی اور غیبی طاقتوں کی مدد سے دنیا کی تقدیر بدلنے کے لئے قیام کریں گے۔کچھ ہی مدت میں وہ پوری کائنات کو ظالموں اور ستمگروں کے وجود سے پاک کردیں گے۔پھر انسانی معاشرہ تکامل کی طرف گامزن ہوگا کہ جو ہماری سوچ سے بھی بالاتر ہے۔
ظہور کے زمانے میں عقلی تکامل سے عظیم تمدن وجود میں آئے گا کہ جوہماری قوّت درک سے بڑھ کرہے۔ہم حضرت ولی عصر  کی جاودانی حکومت کی عظمت کو کس طرح اپنے ذہن میں تصور کریں؟
کمپیوٹر سسٹم میں ترقی اور کمپیوٹر کے ذریعے اس حقیقت کو ذہن سے نزدیک کرسکتے ہیں۔کیونکہ کمپیوٹر ہمیں جو سہولیات اور حیرت انگیز چیزیں مہیا کررہا ہے۔آج سے کچھ سال پہلے تک ہم ان کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔
یہ ترقی و پیشرفت ،اس حقیقت کو ثابت کرتی ہے کہ انسان تکامل کی وجہ سے ایسے عظیم رموز سے پردہ اٹھا سکتا ہے کہ جو ہمارے تصور سے بھی کہیں زیادہہیں۔
اس بناء پر ہم ایسے دن کے منتظر ہیں کہ جب امام عصر علیہ السلام   کی راہنمائی سے انسان اپنے ذہن کی تمام صلاحیتوں کو اجاگر کرکے،ان سے استفادہ کرسکے گااور ظہور کی بہشت بریں میں آخرت کی بہشت کی طرح فقط نیکیوں اور اچھائیوں کو ہی طلب کرے گا اور انہیں ہی انجام دے گا۔

 

منبع: ویبسائٹ مهدویت                      
امام  مہدی  عجل الله تعالی فرجه الشریف کی  آفاقی  حکومت  :183

 

ملاحظہ کریں : 2534
آج کے وزٹر : 39168
کل کے وزٹر : 86454
تمام وزٹر کی تعداد : 131915453
تمام وزٹر کی تعداد : 91462147