حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے لئے نماز استغاثہ

امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے لئے نماز استغاثہ

   ہمارے مولاحضرت امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی نماز استغاثہ اس طرح ہے:

 سید علی خان نے کتاب''الکلم الطیب'' میں فرمایا ہے:

 حضرت صاحب الزمان عجل اللہ فرجہ الشریف سے استغاثہ کے لئے جہاں کہیں بھی ہوں دورکعت نماز حمد اورجس سورہ کے ساتھ چاہیں پڑھیں۔اس کے بعد زیر آسمان قبلہ رخ کھڑے ہو کرکہیں:

    سَلامُ اللَّهِ الْكامِلُ التَّامُّ الشَّامِلُ الْعامُّ، وَصَلَواتُهُ الدَّائِمَةُ وَبَرَكاتُهُ الْقائِمَةُ التَّامَّةُ، عَلى حُجَّةِ اللَّهِ وَوَلِيِّهِ في أَرْضِهِ وَبِلادِهِ، وَخَليفَتِهِ عَلى خَلْقِهِ وَعِبادِهِ، وَسُلالَةِ النُّبُوَّةِ، وَبَقِيَّةِ الْعِتْرَةِ وَالصَّفْوَةِ، صاحِبِ الزَّمانِ، وَمُظْهِرِ الْإيمانِ، وَمُلَقِّنِ أَحْكامِ الْقُرْآنِ، وَمُطَهِّرِ الْأَرْضِ ، وَناشِرِ الْعَدْلِ فِي الطُّولِ وَالْعَرْضِ، وَالْحُجَّةِ الْقائِمِ الْمَهْدِيِّ، اَلْإِمامِ الْمُنْتَظَرِ الْمَرْضِيِّ، وَابْنِ الْأَئِمَّةِ الطَّاهِرينَ، اَلْوَصِيِّ بْنِ الْأَوْصِياءِ الْمَرْضِيّينَ، اَلْهادِي الْمَعْصُومِ بْنِ الْأَئِمَّةِ الْهُداةِ الْمَعْصُومينَ.

    اَلسَّلامُ عَلَيْكَ يا مُعِزَّ الْمُؤْمِنينَ الْمُسْتَضْعَفينَ، اَلسَّلامُ عَلَيْكَ يا مُذِلَّ الْكافِرينَ المُتَكَبِّرينَ الظَّالِمينَ.

    اَلسَّلامُ عَلَيْكَ يا مَوْلايَ يا صاحِبَ الزَّمانِ، اَلسَّلامُ عَلَيْكَ يَابْنَ رَسُولِ اللَّهِ، اَلسَّلامُ عَلَيْكَ يَابْنَ أَميرِالْمُؤْمِنينَ، اَلسَّلامُ عَلَيْكَ يَابْنَ فاطِمَةَ الزَّهْراءِ سَيِّدَةِ نِساءِ الْعالَمينَ، اَلسَّلامُ عَلَيْكَ يَابْنَ الْأَئِمَّةِ الْحُجَجِ الْمَعْصُومينَ وَالْإِمامِ عَلَى الْخَلْقِ أَجْمَعينَ، اَلسَّلامُ عَلَيْكَ يا مَوْلايَ سَلامَ مُخْلِصٍ لَكَ فِي الْوِلايَةِ.

    أَشْهَدُ أَنَّكَ الْإِمامُ الْمَهْدِيُّ قَوْلًا وَفِعْلًا، وَأَنْتَ الَّذي تَمْلَأُ الْأَرْضَ قِسْطاً وَعَدْلاً، بَعْدَ ما مُلِئَتْ جَوْراً وَظُلْماً، فَعَجَّلَ اللَّهُ فَرَجَكَ، وَسَهَّلَ مَخْرَجَكَ، وَقَرَّبَ زَمانَكَ، وَكَثَّرَ أَنْصارَكَ وَأَعْوانَكَ، وَأَنْجَزَ لَكَ ما وَعَدَكَ، فَهُوَ أَصْدَقُ الْقائِلينَ ( وَنُريدُ أَنْ نَمُنَّ عَلَى الَّذينَ اسْتُضْعِفُوا فِي الْأَرْضِ وَنجْعَلَهُمْ أَئِمَّةً وَنَجْعَلَهُمُ الْوارِثينَ «(1).

    يا مَوْلايَ يا صاحِبَ الزَّمانِ، يَابْنَ رَسُولِ اللَّهِ، حاجَتي كَذا وَكَذا،

کذا و کذا کی بجائے اپنی حاجات بیان کریں۔

، فَاشْفَعْ لي في نَجاحِها، فَقَدْ تَوَجَّهْتُ إِلَيْكَ بِحاجَتي، لِعِلْمي أَنَّ لَكَ عِنْدَ اللَّهِ شَفاعَةً مَقْبُولَةً، وَمَقاماً مَحْمُوداً، فَبِحَقِّ مَنِ اخْتَصَّكُمْ بِأَمْرِهِ، وَارْتَضاكُمْ لِسِرِّهِ، وَبِالشَّأْنِ الَّذي لَكُمْ عِنْدَ اللَّهِ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهُ، سَلِ اللَّهَ تَعالى في نُجْحِ طَلِبَتي، وَ إِجابَةِ دَعْوَتي، وَكَشْفِ كُرْبَتي،

پھرجس چیز کے لئے بھی چا ہیں دعا کریں ، انشاء اللہ حاجت روا ہو گی۔2))

    علّامه بزرگوار شيخ محمود عراقى در كتاب «دار السلام» مى‏گويد : من اين عمل را تجربه كرده‏ام، و از آن آثار شگفت انگيزى مشاهده كرده‏ام.

کتاب ''دارالسلام''میں شیخ محمود عراقی (جیسا کہ  مذکورہ واقعہ میں بیان کیا کہ انہیں امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی زیارت سے شرفیاب ہوا )فرماتے ہیں:

میں نے خود اس عممل کا تجربہ کیا اور اس کے حیرت انگیز آثار دیکھے۔بعض علماء یہ اسے نااہل افراد کو سکھانے سے گریز کرتے تھے لیکن ہم نے یہ عمل ان سے حاصل کیا۔.(3)

آپ ''دارالسلام''میں لکھتے ہیں:ایسا لگتا ہے کہ اس نامز میں سورۂ فتح اور سورۂ نصر ،سورۂ حمد کے بعد تعیین ہوئی ہے اور ان کے معاصر فاضل نے اسے معین فرمایا ہے،بعید نہیں کہ اس عمل کو آدھی رات کے وقت انجام دینے کا حکم دیا گیاہو چونکہ راوی کو اسی وقت یہ عمل انجام دینے کا حکم دیا گیا تھا ۔نیز اس کلام مطلق بھی نہیں ہے کہ جس میں کوئی دوسرا وقت بھی شامل ہو لہذا اس عمل کا حتمی و یقینی وقت آدھی رات کا وقت  ہی ہے۔.

فاضل معاصر نے کفعمی کے قول سے بیان کیا ہے کہ اس میں حمد کے بعد سورے معین ہونے کے علاوہ  نماز اور زیارت سے  پہلے غسل بھی کرنا چاہئے اگرچہ کتاب''مصباح الزائر'' میں سورہ معین نہیں ہوا ہے۔

اس بناء پر ان بزرگوں کے اقوال سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ سوروں اور وقت کا معین ہونا اگرچہ اقویٰ نہیں ہے لیکن یہ احتیاط سے نزدیک ہے اور غسل کرنا بھی شرط قرار نہیں دیا گیا اگرچہ یہ بھی احتیاط سے موافق ہے۔(4)

-----------------------------------------------------

1) سوره قصص، آيه 5.

2) مفاتيح الجنان : 243، الكلم الطيّب : 83. 

3) التحفة الرضويّة : 134.

4) دار السلام عراقى : 197.  

 

منبع: ویب  سائٹ  گروه فرهنگی هنری سه نقطه،  

کتاب «صحیفه مهدیه» صفحه 143:     

 

 

ملاحظہ کریں : 2694
آج کے وزٹر : 32511
کل کے وزٹر : 93671
تمام وزٹر کی تعداد : 136196086
تمام وزٹر کی تعداد : 93948785