حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
(۲) اربعین کے دن امام حسین علیه السلام اور حضرت ابو الفضل العباس علیه السلام کی زیارت

 (۲)

اربعین کے دن امام حسین علیه السلام

اور حضرت ابو الفضل العباس علیه السلام کی زیارت

حضرت امام حسن عسکری  عليه السلام  سے روایت ہوا ہے کہ آپ نے فرمایا:مؤمن کی پانچ نشانیاں ہیں: (دن اور رات میں ) اکاون رکعات نماز پڑھنا ، زیارت اربعین ،  دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہننا ،  خاک پر سجدہ کرنا اور بلند آواز سے بسم اللَّه الرّحمن الرّحيم پڑھنا.(1142)

عطا نے کہا:میں بیس صفر کو جابر بن عبد اللہ کے ساتھ تھا اور جب ہم غاضریہ کے مقام پر پہنچے تو ہم نے وہاں غسل کیا اور انہوں نے اپنے پاس موجود پاکیزہ قمیض  پہنی  اور پھر مجھ سے فرمایا کہ اے عطاء کیا تمہارے باس کوئی خوشبو ہے ؟ میں نے کہا : ہاں ! سُعد ہے ۔ پس انہوں نے وہ تحوری سی لے لی اور اپنے سر اور بدن پر چھڑک دی اور ننگے پاؤں چلے ، یہاں تک کہ سر امام حسین علیہ السلام کے پاس جا ٹھہرے اور پھر تین مرتبہ اللہ اکبر کہا ۔ وہ  وہ غش کھا کر گر گئے اور جب ہوش میں آئے  تو میں نے انہیں یہ کہتے ہوئے سنا :

السّلامُ عليكم يا آلَ اللَّه، السّلام عليكم يا صفوةً الله، السلام عليكم يا خيرة اللَّه من خلقه، السلام عليكم يا سادة السّادات، السلام عليكم يا ليوث الغابات، السّلام عليكم يا سفينة النّجاة، السلام عليك يا أباعبداللَّه ورحمة اللَّه وبركاته.

السّلام عليك يا وارث علم الأنبياء، السّلام عليك يا وارث آدم صفوة اللَّه، السلام عليك يا وارث نوح نبيّ اللَّه، السلام عليك يا وارث‏ إبراهيم خليل اللَّه، السّلام عليك يا وارث إسماعيل ذبيح اللَّه، السلام‏ عليك يا وارث موسى كليم اللَّه، السلام عليك يا وارث عيسى روح ‏اللَّه.

السلام عليك يا ابن محمّد المصطفى، السلام عليك يا ابن علي ‏المرتضى، السلام عليك يا ابن فاطمة الزّهراء، السلام عليك يا شهيد يا ابن الشّهيد، السلام عليك يا قتيل ابن القتيل، السلام عليك يا ولي ‏اللَّه وابن وليه، السلام عليك يا حجّة اللَّه وابن حجّته على خلقه.

أشهد أنّك قد أقمت الصّلاة، وآتيت الزّكاة، وأمرت بالمعروف، ونهيت عن المنكر، وبررت والديك، وجاهدت عدوّك.

أشهد أنّك تسمع الكلام وترد الجواب، وأنّك حبيب اللَّه وخليله ‏ونجيبه، وصفيه وابن صفيه، زرتك مشتاقاً فكن لي شفيعاً إلى اللَّه.

يا سيّدي استشفع إلى اللَّه بجدّك سيّدالنّبيين، وبأبيك سيّد الوصيين، وباُمّك سيّدة نساء العالمين، لعن اللَّه قاتليك وظالميك، وشانئيك ‏ومبغضيك من الأوّلين والاخرين.

پھر قبر پر جھکے اور اس پر اپنے رخسار رکھے اور اسے بوسہ دے اور پھر چار رکعت نماز پڑھے ۔ اور پھر علي بن ‏الحسين عليہما السلام (حضرت علی اکبر علیہ السلام) کی قبر کی طرف متوجہ ہو اور کہے :

لسَّلامُ عَلَيكَ يا مَولايَ وَابن مَولايَ، لَعَنَ اللَّهُ قاتِلَكَ، لَعَنَ اللَّهُ ظالِمَكَ، أَتَقَرَّبُ إِلى اللَّهِ بمحبَتِكُم، وَأَبرَأُ إِلى اللَّهِ مَنْ عَدُوِّكُم.

پھر اسے بوسہ دے اور پھر دو رکعت نماز ادا کرے ۔ اور پھر شہداء کی قبروں کی طرف متوجہ ہو کر کہے :

السَّلامُ على الارواح المنيخة بقبر أبي عبداللَّه السّلامُ عليكُم يا شيعة اللَّه‏ وشيعة رسولِهِ وَشِيعَةَ أميرِالمُؤمِنينَ وَالحَسَنِ والحُسينِ، السَّلام عليكُم‏ يا طاهِرونَ، السَّلامُ عَلَيكُم يا مَهديونَ، السَّلام عَلَيكُم يا أبرار، السَّلام‏ عَليكم وعلى ملائكة اللَّه الحافّين بقبوركم، جَمَعني اللَّه وَإيّاكم في‏ مُستَقَرِ رَحمَتِهِ تَحتَ عَرشِهِ.

 

اربعین کے دن ہمارے مولا حضرت ابو الفضل العباس علیه السلام کی زیارت

پھر وہ حضرت عباس بن أميرالمؤمنين عليهماالسلام کی قبر پر آئے اور وہاں کھڑے ہو کر کہا:

السَّلامُ عَلَيكَ يا أباالقاسِمِ، السَّلامُ عَلَيكَ يا عَبّاس بن علي، السَّلام‏ عَليكَ يابن أميرالمؤمنين. أشهَدُ لَقَد بالغتَ في النَّصيحَة، وَأدّيتَ ‏الأمانَةَ، وَجاهَدتَ عدوَّكَ وَعَدُوَّ أخيك، فصلواتُ اللَّه على روحِكَ‏ الطَيِّبة، وَجَزاكَ اللَّهُ مِنْ أخٍ خَيراً.

پھر دو رکعت نماز ادا کی اور خدا سے دعا کی اور وہاں سے روانہ ہو گئے ۔ (1143) ۔ (1144)


1142) رواه المفيد فى مزاره: 1 / 60، والطوسي في مصباحه : 730 ، والتهذيب 122 / 52 : 6 ، والمصنف  في اقبال الاعمال : 589 ، و ابن المشهدي في مزاره : 493 ، و نقله المجلسى في بحار الأنوار 1 / 329 : 101 .

1143) نقلها العلاّمة المجلسي‏ رحمه الله في بحار الأنوار : 329/101 ۔

1144) مصباح الزائر: 286، منهاج العارفين: 379 ۔

 

منبع: الصحیفة الحسینیة الجامعة ص 265

 

ملاحظہ کریں : 1991
آج کے وزٹر : 124012
کل کے وزٹر : 286971
تمام وزٹر کی تعداد : 148540087
تمام وزٹر کی تعداد : 101876656