حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
(۱) حجّاج؛ موت کے عالم میں

(۱)

حجّاج؛ موت کے عالم میں

کتاب «روضة الصفا» میں ذکر ہوا ہے کہ جب حجّاج کو پچیس ماہ مبارک رمضان سنہ 95 ہجری کو مرض الموت لاحق ہوئی تو اس نے اپنے سرہانے موجود نجومی سے پوچھا کہ کیا فلکیات کی صورت حال کسی حاکم کی وفات پر دلالت کر رہی ہے کہ جو مشہور حاکموں مین سے ہو یا فلکیات میں ایسی کوئی بات نہیں ہے؟

نجومی نے کہا: جی ہاں! ان چند ایّام میں کلیب کے نام سے مرسوم حکام میں سے ایک روح قبض کرنے والے کو اپنی روح سونپے گا۔ یہ سن کر حجّاج میں اضطراب شروع ہو گیا اور اس نے کہا: بچپن میں میرے ماں مجھے کلیب کہا کرتی تھی۔

نجومی نے بے ساختہ کہا کہ خدا کی قسم! وہ تم ہی ہو۔

حجّاج یہ سن کر غصہ میں آ گیا اور اس نے کہا کہ میں تمہیں اپنے سے پہلے روانہ کروں گا اور پھر اس نے حکم دیا کہ اسے اسی وقت قتل کر دیا جائے۔

شعر:

اگر به چشم حقيقت نظر كنى به سخن

بضاعتى است كه گه سود و گه زيان دارد

ولى بسى است كه گوينده را به يك لفظى

دهد به باد هر آن دم كه بر زبان آورد(1)

 


1) تاريخ نگارستان: 29.

 

منبع: معاويه ج ... ص ...

 

ملاحظہ کریں : 851
آج کے وزٹر : 66301
کل کے وزٹر : 300669
تمام وزٹر کی تعداد : 155028124
تمام وزٹر کی تعداد : 110834321