حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
(3) جنگ جمل کے بعد حضرت اميرالمؤمنين عليه السلام کا عبدالله بن زبير سے عفو و درگذر کرنا

(3)

جنگ جمل کے بعد حضرت اميرالمؤمنين عليه السلام

کا عبدالله بن زبير سے عفو و درگذر کرنا

امیر المؤمنین حضرت علی علیہ السلام نے جنگ سے فارغ ہونے کے بعد آپ نے عفو و درگذر سے کام لیا اور صلح کی راہ پر چلتے ہوئے عبداللَّه بن زبير، وليد بن عقبه، اولاد عثمان اور تمام بنى‏ اميّه کو معاف کر دیا اور ان سے درگذر فرمائی، حسنین علیہما السلام نے «مروان حكم» کی سفارش کی تو امیر المؤمنین علی علیہ السلام اس سے بھی درگذر فرمائی اور اسے قتل کرنے سے امان دی اور «حميراء» کو خوش اسلوبی سے «مدينه» کی طرف بھیج دیا ۔

اور یہ «عمروعاص» کے اقوال میں سے ہے کہ اس نے «عائشه» سے کہا: میں سے چاہتا تھا کہ تم جنگ ‏جمل میں قتل ہو جاتی۔

 عائشہ نے کہا: آخر کس لئے؟

 «عمرو» نے کہا: اس لئے کہ تم اپنی موت آپ مر جاتی اور جنت میں چلی جاتی اور ہمیں علی علیہ السلام کی برائی اور بدگوئی کرنے کا بہترین بہانا میسر آ جاتا! (1)


1) وقايع الأيّام: 239.

 

منبع : معاويه : ج ... ص ...

 

 

 

مراجعین : 739