حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
(1) معاويہ؛ معتضد عبّاسى کی نگاہ میں

(1)

معاويہ؛ معتضد عبّاسى کی نگاہ میں

   سنہ ۲۸۳ ہجری میں معتضد عبّاسى نے یہ حکم دینا چاہا کہ فراز منبر سے معاویہ پر لعنت کی جائے تو اس کو مخالفت کا سامنا کرنا ہڑا۔ اس نے اس چیز کا ارادہ کیا ہوا تھا لہذا اس نے احادیث سے اسناد کرتے ہوئے اس پر لعنت کو جائز شمار کیا لیکن اس سے کہا گیا کہ ہمیں عام فتنہ کا خوف ہے!! خلیفہ نے اسے قبول نہ کیا یہاں تک کہ اس سے کہا گیا: اگر تم ایسا کرو گے تو طالبین ( علویین) کا کیا کریں گے؟ کیونکہ انہوں نے ہر زمانے میں قیام کیا اور پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے ان کی قرابت کی وجہ سے لوگوں کا بھی ان کی طرف زیادہ رجحان ہے. اگر یہ خط منتشر ہو گیا تو لوگ ان کی طرف زیادہ مائل ہو جائیں گے.اس مسئلہ کی وجہ سے معتضد نے اس کام سے گریز کیا (2100).

   قابل غور بات یہ ہے کہ اسے معاویہ سے لگاؤ رکھنے والے لوگوں سے کوئی خوف نہیں تھا کیونکہ وہ انہیں اہم اور قابل اعتناء نہیں سمجھتا تھا لیکن وہ علویّین سے خوفزدہ تھا!.(2101)


2100) كامل: 485/7 و 486.

2101) بحار الأنوار: 86/50.

 

منبع: معاویه ج ... ص ...

 

ملاحظہ کریں : 930
آج کے وزٹر : 17080
کل کے وزٹر : 281113
تمام وزٹر کی تعداد : 151245900
تمام وزٹر کی تعداد : 106095072