حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
(2) عبّاسی خليفه اور گدھوں کی گواہی کی ضرورت

(2)

عبّاسی خليفه اور گدھوں کی گواہی کی ضرورت

مسعودى کہتے ہیں: منتصر کی خلافت کے دنوں میں قریش کا ایک شخص مکہ میں عورتوں اور مردوں کو اپنے گھر میں جگہ دیتا تھا تا کہ ایک دوسرے سے مخفیانہ طور پر میل جول رکھیں۔ کچھ لوگوں نے یہ بات حاکم کے کانوں تک پہنچا دی  اور حاکم نے اس شخص کو مکہ سے نکال دیا اور وہ عرفات میں گھر بنا کر وہاں رہنے لگا اور اس نے اپنا سابقہ عمل جاری رکھا، اسی گروہ نے پھر حاکم سے اس کی شکایت کی؛ حاکم نے اسے مکہ طلب کیا اور کہا: اے خدا کے دشمن! میں نے تمہیں تمہاری ان ناشائستہ حرکات و سکنات کی وجہ سے تمہیں حرم سے نکال دیا لیکن تم نے مشعر میں بھی اپنے اس فسق و فجور کو جاری رکھا؟

اس شخص نے کہا:یہ لوگ جھوٹ بول رہے ہیں کیونکہ یہ مجھ سے حسد کرتے ہیں اور مجھ سے عداوت رکھتے ہیں۔

ان لوگوں نے کہا: اے امیر! ایک کام کرتے ہیں تا کہ آپ کے سمانے سچ اور جھوٹ واضح ہو جائے اور دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے.

حاکم نے کہا: وہ کیا ہے؟

کہا: کچھ گدھوں کو جمع کرکے انہیں چھوڑتے ہیں اور اگر وہ اس شخص کے گھر گئے تو ہماری بات کی تصدیق ہو جائے گی اور اگر وہ کسی اور جگہ گئے تو ہم جھوٹے اور مجرم ہوں گے.

امير نے اس معقول! بات کو پسند کیا اور اس پر عمل کیا۔ حاکم کے امین افراد نے عرض کیا کہ وہ گدھے اسی قریشی کے گھر گئے ہیں.

حاکم نے کہا: اب شبہ برطرف ہو گیا ہے اور اس کے بعد اس نے حکم دیا کہ اس شخص کو برہنہ کرکے تازیانے مارے جائیں۔

اس شخص نے کہا: اصلح اللَّه الأمير؛ لیکن مجھے سخت سزا دے رہا ہے.

حاکم نے کہا: ہاں.

اس نے کہا: میرے لئے تو یہ سزا سخت ہے لیکن حاکم بدنام ہو جائے گا.

حاکم حٰران ہوا اور پوچھا: وہ کیسے؟

اس نے کہا:عرب کے لوگ یہی کہیں گے کہ دعویٰ کرنے والوں کے پاس حرم میں کوئی انسانی گواہ نہیں تھا اور مدّعیٰ علیہ نے قسم کھائی لیکن مکہ کے حاکم نے گدھوں کی گواہی پر اعتبار کیا.

حاکم ہنسنے لگا اور حکم دیا کہ اس شخص کو چھوڑ دیا جائے کیونکہ اس کے خلاف کوئی گواہ اور ثبوت نہیں ہے.(2865)


2865) تاريخ روضة الصفا: 2665/5.

 

منبع: معاویه ج ... ص ...

 

ملاحظہ کریں : 794
آج کے وزٹر : 143123
کل کے وزٹر : 164145
تمام وزٹر کی تعداد : 159317695
تمام وزٹر کی تعداد : 118118482