حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
(۴) قبض روح کے بعد آنحضرت کا بدن تین دن سے زیادہ زمین پر باقی نہیں رہتا

(۴)

قبض روح کے بعد آنحضرت کا بدن

تین دن سے زیادہ زمین پر باقی نہیں رہتا

كراجكى ‏قدس سره کہتے ہیں: روايت ہوئی ہے كه پيغمبر صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا:

أنا أكرم عند اللَّه من أن يدعني في الأرض أكثر من ثلاث.

میں خدا کے نزدیک اس سے زیادہ گرامی اور صاحب عزت ہوں کہ (قبض روح کے بعد) تین دن سے زیادہ مجھے روئے زمین پر باقی رکھے۔

اور ہم ائمه‏ عليهم السلام کے لئے بھی یہی حکم ہے۔

پيغمبر صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا:

لو مات نبيّ بالمشرق ومات وصيّه بالمغرب لجمع اللَّه بينهما.

اگر کوئی پیغمبر زمین کے مشرق میں وفات پا جائے اور ان کا وصی مغرب میں وفات پائے تو خداوند ان دونوں کو جمع کر دے گا.(62)


62) كنز الفوائد: 140/2، بحار الأنوار: 303/26 298/18 اور 131/100.

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ علّامه مجلسى‏ رحمه الله نے اس روايت کو ایک مفصل حدیث کے ذیل میں اس کی توضیح کے لئے نقل کیا ہے۔

 

منبع: کتاب فضائل اهل بیت علیهم السلام کے بحر بیکراں

سے ایک ناچیز قطرہ :ج 2 ص 50

 

 

ملاحظہ کریں : 761
آج کے وزٹر : 15793
کل کے وزٹر : 198351
تمام وزٹر کی تعداد : 160238689
تمام وزٹر کی تعداد : 118766418