حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
(3) جنگ جمل میں عائشہ اور قبیلۂ مضرو کی شرکت کے بارے میں پيغمبر صلى الله عليه وآله وسلم کی پیشنگوئی

 (3)

جنگ جمل میں عائشہ اور قبیلۂ مضرو کی شرکت کے بارے میں

پيغمبر صلى الله عليه وآله وسلم کی پیشنگوئی

میں نے كتاب «غريب الحديث» میں ابومحمّد عبداللَّه بن قتيبه کی حذيفة بن اليمان سے ایک حدیث کی شرح کے ضمن میں یوں پڑھا ہے كه حذيفه نے کہا ہے: پيغمبر صلى الله عليه وآله وسلم نے عائشہ کے خروج کے بارے میں پیشنگوئی فرمائی تھی اور اس کے ضمن میں یوں کہا تھا «قبيلهٔ مضر عائشہ کے ساتھ مل کر جنگ کرے گا کہ اس کا خدا اسے جہنم میں ڈالے! اور قبیلۂ ازد عمان بھی اس کے ساتھ جنگ کرے گا کہ خدا وند اس کے پاؤں کاٹ دے! اسی طرح قبیلۂ قیس بھی اس کے مل کر شر کی جستجو میں دین خدا کے لئے جنگ کرے گا یہاں تک کہ خداوند فرشتوں کے ساتھ ان پر غالب آئے گا اور وہ اس طرح بے یارومددگار ہو جائیں گے کہ وہ  وادی کے کنارے بھی ان کا تحفظ نہیں کر سکیں گے »(3025)

میرا یہ کہنا ہے کہ: یہ حديث خود ہمارے پیغمبر اور سرور و سردار حضرت محمّد صلى الله عليه وآله وسلم کی اخبار غیبی کی ایک واضح نشانی ہے کہ جسے حذيفه نے آنحضرت سے سنا اور دریافت کیا ہے.(3026)


3025) زمخشرى نے كتاب الفائق ج 3، ص 32 میں، اور ابن اثير نے النهاية فى غريب الحديث، ج 2، ص 170میں اور اسی کتاب کی ج4، ص 98 میں اس حدیث اور اس کی مشکلات کی وضاحت کی ہے.

3026) جلوه تاريخ در شرح نهج البلاغه ابن ابى الحديد: 163/5.

 

منبع: معاویه ج ... ص ...

 

 

ملاحظہ کریں : 750
آج کے وزٹر : 194309
کل کے وزٹر : 160547
تمام وزٹر کی تعداد : 145311146
تمام وزٹر کی تعداد : 100012465