حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
(7) دوسری زیارات پر زيارت عاشورا کی برتری

(7)

دوسری زیارات پر زيارت عاشورا کی برتری

تمام دوسری زیارات کی بنسبت زیارت عاشورا معلوم امیتاز اور مشہود فوقیت رکھتی ہے۔ کیونکہ روایت صفوان کا ظاہر یہ ہے کہ جبرئیل امین نے یہ زیارت خدا کی طرف سے رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم سے بیان کی ہے اور پھر یہ زیارت ائمہ اطہار علیہم السلام کے واسطوں سے ہوتی ہوئی امام جعفر صادق علیہ السلام تک پہنچی ہے  اور اس حکم کے اظہار کا وقت امام باقر علیہ السلام کا زمانہ تھا کیونکہ بعض احکام کے بیان میں تأخیر میں مصلحت اور زمانے کی خصوصیت کو مدنظر رکھا جاتا ہے ۔اہل تحقیق اسی وجہ پراعتماد کرتے ہیں۔ اس بناء پر اس زیارت کے الفاظ شریفہ حدیث قدسی میں سے شمار ہوتے ہیں اور شرف و فضیلت کے اعتبار سے یہ قرآن کریم کی مانند ہے کیونکہ دونوں کلام خدا ہیں اور الفاظ کی حجیت  اور معانی کی صحت میں ایک جیسے شمار ہوتے ہیں۔ ایک جماعت کے مطابق حدیث قدسی اور قرآن میں یہ فرق ہے کہ قرآن ایسا کلام ہے جو اپنے سوروں کے اعجاز کے لحاظ سےمعین الفاظ اور مخصوص ترتیب کا حامل ہے اور حدیث قدسی وہ کلام ہے جو معین الفاظ اور مخصوص ترتیب سے خدا کی جانب سے قلب پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم پر نازل ہوا ہے لیکن اس میں اعجاز کی غرض نہیں ہے جیسا کہ تمام کتب یزدانی اور صحف آسمانی میں ہے۔(900)


900) شفاء الصدور: 51.

 

منبع: الصحیفة الحسینیة الجامعة ص 180

 

ملاحظہ کریں : 781
آج کے وزٹر : 61818
کل کے وزٹر : 301789
تمام وزٹر کی تعداد : 145649103
تمام وزٹر کی تعداد : 100181763