حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
(6) مصرمیں عاشورا اور شیعوں کی عزاداری

(6)

مصرمیں عاشورا اور شیعوں کی عزاداری

سماجی و معاشرتی رسومات میں شیعوں کے ایّام کی ایک خاص عظمت ہے اور ان میں سے بھی عاشورا کو خاص اہمیت اور مقام حاصل  ہے.

مصری مؤرخ ابن زولاق نے كتاب «سيرة المعزلدين اللَّه» میں لکھا ہے: محرم الحرام سنہ 363 میں لوگوں کا ایک عظیم گروہ عزاداری کے لئے سڑکوں پر آیا  اور انہوں نے اس دن کے غم اور سوگ میں نوحہ خوانی   اور عزاداری کی (845) اور اس دن کے منانے کی وجہ سے اخشیدیان کی طرف سے شیعوں پر سختیاں کی گئیں اور انہیں قید کیا گیا  اور اس کے بعد فاطمی زمانے میں المعز کی سلطنت کی مدد سے شیعوں کو مصر میں قدرت ملی.(846)

پہلے یہ مراسم جامع الأزهر اور پھر مشهد الحسين ‏عليه السلام(847) میں منعقد ہوتی تھی اور اس دن بازار بند رہتے تھے اور لین دین متوقف ہو جاتا تھا۔ مشہد الحسین علیہ السلام میں اس دن کی مراسم کے طور پر اونٹ، گائے اور بھیڑ کی قربانی کی جاتی تھی اور ان کا گوشت فقراء و مساکین میں تقسیم کیا جاتا تھا۔(848).(849)

 


845) المجتمع المصرى في العصر الفاطمى: 154.

846) قويت أنفس الشيعة بكون المعز في مصر. اتعاظ الحنفاء: 146/1.

847) خطط: 427/1.

848) ایضاً: 427.

849) فاطميان در مصر: 116.

 

منبع: کتاب معاويه ج ... ص ..

 

ملاحظہ کریں : 701
آج کے وزٹر : 72720
کل کے وزٹر : 164145
تمام وزٹر کی تعداد : 159176958
تمام وزٹر کی تعداد : 118048080