حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
(5) روز عاشورا زیارت پڑھنے کا طریقہ

(5)

روز عاشورا زیارت پڑھنے کا طریقہ

ظاہر یہ ہے کہ عاشورا کے دن زوال اوّل سے شہادت کی انگلی سے امام حسین علیہ السلام کی قبر مطہر کی طرف اشارہ کرے اور آپ کی خدمت میں کسی بھی طریقہ سے سلام پیش کرے اگرچہ ان الفاظ و کلمات کے ذریعہ سلام پیش کیا جائے:

السّلامُ عَلَيْكَ يا أبا عَبْدِاللَّه، اَلسَّلامُ عَلَيْكَ يَابْنَ رَسُولِ اللَّهِ، اَلسَّلامُ عَلَيْكَ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكاتُهُ

اس کے بعد دو رکعت نماز زیارت بجا لائے اور نماز کے بعد سو مرتبہ اللَّهُ أَكبر کہے اور زیارت عاشورا پڑھنا شروع کرے کہ جس طرح علقمہ نے حضرت امام باقر علیہ السلام سے روایت کی ہے اور دعائے سجدہ کے بعد دو رکعت نماز ادا کرے تو گویا اس نے تمام احتمالات پر عمل کیا، چاہے وہ سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی قبر مطہر کے پاس ہو یا آپ کی قبر مطہر سے دور ہو۔ لیکن جب بھی ولایت بعدیہ میں ہو تو گھر کی چھت یا صحراء میں کھڑے ہو کر امام حسین علیہ السلام کی زیارت کرے.(902)


902) منهاج العارفين و معراج العابدين: 369.

 

منبع: الصحیفة الحسینیة الجامعة ص 181

 

ملاحظہ کریں : 891
آج کے وزٹر : 61843
کل کے وزٹر : 301789
تمام وزٹر کی تعداد : 145649153
تمام وزٹر کی تعداد : 100181788