حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
(3) زيارت عاشورا ، مرحوم علامه امینی کے فرزند کی زبانی

(3)

زيارت عاشورا ، مرحوم علامه امینی کے فرزند کی زبانی

ایک رات میں نے اپنے بابا (آيت اللَّه علاّمه امينى نجفى) کو خواب میں دیکھا اور میں نے انہیں شاداب اور خوشحال پایا اور میں نے ان سے عرض کیا: باباجان! یہاں کون سا عمل آپ کی سعادت اور نجات کا باعث بنا ؟ كتاب الغدير يا تمام تأليفات يا كتابخانه اميرالمؤمنين ‏عليه السلام کی تأسیس؟

مرحوم علاّمه امينى نے کچھ دیر سوچنے کے بعد فرمایا: فقط زيارت امام حسين‏ عليه السلام.

میں نے عرض کیا:آپ جانتے ہیں کہ اب ایران اور عراق کے تعلقات بہت خراب ہیں اور کربلا کا راستہ بند ہے، اب میں ایسے حالات میں کیا کروں؟

فرمایا: امام حسين ‏عليه السلام کے لئے منعقد کی جانے والی مجالس عزا میں شرکت کرو تو تمہیں امام حسین علیہ السلام کی زیارت کا ثواب ملے گا.

پھر فرمایا:کبھی بھی کسی وجہ سے بھی زيارت عاشورا کو ترک نہ کرو.باقاعدگی سے زيارت عاشورا پڑھو اور اسے اپنی ذإہ داری سمجھو. اس زيارت کے بے شمار آثار و بركات اور فوائد ہیں جو دنیا و آخرت میں نجات اور سعادت کا باعث ہیں.(382)


382) روزنامه ايران: سال هفدهم، شماره 4926، اتوار، 8 آبان ماه 1390، ص 28 ، حجّة الإسلام ڈاکٹر امينى سے منقول.

 

منبع: غیر مطبوع ذاتی نوشتہ جات: ص 977

 

 

ملاحظہ کریں : 689
آج کے وزٹر : 57961
کل کے وزٹر : 301789
تمام وزٹر کی تعداد : 145641416
تمام وزٹر کی تعداد : 100177909