حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
(1۰) امام حسين ‏عليه السلام اور حضرت عباس ‏عليه السلام کی زیارت

(1۰)

امام حسين ‏عليه السلام

اور حضرت عباس ‏عليه السلام کی زیارت

مکہ میں حجاج جناب آدم علیہ السلام اور جناب ہاجرہ علیہا السلام کی پیروی کرتے ہوئے صفا و مروہ کے درمیان سعی کرتے ہیں اور اسی طرح کربلا میں زوّار خیمہ گاہ اور قبور شہداء، امام حسین علیہ السلام اور آپ کے بھائی حضرت عبّاس کی قبر کے درمیان سعی کرتے ہیں ۔ جس طرح صفا  و  مروہ کے درمیان سعی کرنے والے اعلی مقامات تک پہنچتے ہیں اسی طرح القبّتين ‏المقدّستين (دو مقدس روضہ) یعنی قبر الحسین علیہ السلام اور قبر العبّاس‏ عليه السلام کے درمیان ان دو بزرگ ہستیوں کی زیارت سے بھی انسان کثیر فیوضات حاصل کرتا ہے اور اعلیٰ درجات پر فائز ہوتا ہے کہ جس کی ضمانت حضرت خاتم الأنبياء صلى الله عليه وآله وسلم نے دی ہے۔ جیسا کہ حدیث میں وارد ہوا ہے کہ رسول خدا صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا:

«ضمن على اللَّه وحقّ عليّ أن ‏أزور من زار ولدي الحسين، فآخذ بعضده فأُنجّيه من أهوال القيامة وشدائدها حتّى أُصيّره في الجنّة»؛

يعني: میں خدا کی بارگاہ میں ضامن ہوں اور مجھ پر یہ حق ہے کہ جو میرے فرزند حسین کی زیارت کرے میں اس کی زیارت کروں ۔ پس میں اس کے بازو سے پکڑ کر اسے قیامت کی مشکلات اور سختیوں سے نجات دوں گا یہاں تک کہ اسے جنت میں داخل کروں گا.(1647)


1647) انوار المواهب في نكت أخبار المناقب: 3 / 299 .

 

منبع: الصحیفة الحسینیة الجامعة: 430.

 

ملاحظہ کریں : 717
آج کے وزٹر : 13263
کل کے وزٹر : 212553
تمام وزٹر کی تعداد : 158729864
تمام وزٹر کی تعداد : 117824479