حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
(۸) حضرت اباالفضل‏ العباس عليه السلام سے دیگر توسل

(۸)

حضرت اباالفضل‏ العباس عليه السلام سے دیگر توسل

حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کا دیگر توسل کہ جسے صاحب کتاب منتخب التواریخ (رہ) نے نقل فرمایا ہے کہ عدد کے حساب سے عباس کا عدد ۱۳۳ ہے۔ ایک سو تینتیس مرتبہ کہیں:

يا كاشِفَ الْكَرْبِ عَنْ وَجْهِ الْحُسَيْنِ ‏عليه السلام فِى اِكْشِفْ كَرْبي بِحَقّ ‏اَخيكَ الْحُسَينِ‏ عليه السلام

اے حسين‏ عليه السلام کے چہرے سے غم کو برطرف کرنے والے! اپنے بھائی حسين‏ عليه السلام کے طفیل میرے غم کو برطرف کر دے۔

به عدد هندسه لفظ عبّاس ‏عليه السلام کے عدد کے لحاظ سے خداوند اس کی حاجت کو پورا فرمائے گا. کیونکہ اس بزرگ ہستی کا لقب باب الحوائج اور سقا ہے اور اگر ہر تشنہ مؤمن (چاہے وہ اپنی حاجت کے لئے تشنہ ہو) اپنی جائز حاجات کے لئے آپ سے متوسل ہو تو سیراب ہو گا۔ چاہے آب رحمت کا پیاسا ہو یا علم حق کا تشنہ، چاہے اسے اولاد کی پیاس ہوں یا حج و زیارت کے لئے تشنہ ہو.(1629)


1629) خصائص العبّاسيّة: 232.

 

منبع: الصحیفة الحسینیة الجامعة: 427.

 

ملاحظہ کریں : 792
آج کے وزٹر : 11983
کل کے وزٹر : 212553
تمام وزٹر کی تعداد : 158727303
تمام وزٹر کی تعداد : 117823198