حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
(۲) آکلة الاکباد

(۲)

آکلة الاکباد

 معاويہ کی ماں هندۃ بنت عتبه، مشہور فاحشہ تھی ۔عمر کے زمانے میں - ابوقحافه – کے ساتھ ایک ہی دن اس کی موت ہوئی۔ جس دن اس نے پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم کے چچا جناب حمزہ کا جگر چبایا اسے «آكلة الأكباد» کا لقب دیا گیا اور روز قیامت تک اس کے دامن پر یہ داغ لگا رہے گا جو کسی پانی سے دھویا نہیں جا سکتا۔

چنانچه عقيله خدر رسالت و هدايت، رضيعه ثدى نبوت و ولايت حضرت زينب بنت اميرالمؤمنين على‏ عليهما السلام نے شام میں یزید کے سامنے خطبهٔ شريفه میں اسی بات کی طرف اس جملہ میں اشارہ فرمایا:

وكيف يرتجى مراقبة من لفظ فوه أكباد الأزكياء، ونبت لحمه من دماء الشّهداء؟

حكيم سنائى نے کیا خوب کہا ہے:

داستان پسر هند مگر نشنيدى

كه از او و سه كس او به پيمبر چه رسيد

پدر او دُر دندان پيمبر بشكست

مادر او جگر عمّ پيمبر بمكيد

او بناحق حق داماد پيمبر بستاد

پسر او سر فرزند پيمبر ببريد

بر چنين قوم، تو لعنت نكنى شرمت باد

لعن اللَّه يزيداً وعلى آل يزيد

 کیا تم نے ہندہ کے بیٹے کا واقعہ نہیں سنا، اس کے ذریعہ اور اس کے تین حواریوں کے ذریعہ پیغمبر کو کیا ملا، اس  کے باپ نے پیغمبر کے دندان مبارک کو شہید کیا، اس کی ماں نے پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم کے جگر کو چبایا اس نے ناحق پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے داماد برحق کو ستایا، اس کے بیٹے نے فرزند پیغمبر کا سر کاٹا۔ اگر تم ایسی قوم پر بھی لعنت نہ کرو تو تمہیں شرم آنی چاہئے ،خدا یزید اور آل یزید پر لعنت کرے۔

 

منبع: معاویه ج ... ص ...

 

ملاحظہ کریں : 729
آج کے وزٹر : 129202
کل کے وزٹر : 280968
تمام وزٹر کی تعداد : 154554489
تمام وزٹر کی تعداد : 110596560