حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
حرف مترجم

بسم اللہ الرحمن الرحیم

حرف مترجم

تاریخ میں کچھ ایسی شخصیات ہوتی ہیں،جن کی زندگی کا ہدف  و مقصد انسان کو سعادت تک پہنچانا ہے اور کچھ ایسے افراد بھی ہوتے ہیں جو شیطان کی نیابت میں لوگوں کو ہلاک  اور گمراہ کرنے کا کام بطور احسن انجام دیتے ہیں۔

خدا وندعالم کی طرف سے معین کئے ہوئے الٰہی نمائندے، پیغمبرﷺ اوراہلبیت اطہار علیہم السلام  وہی شخصیات ہیں،جنہوں نے اپنی بے مثال سیرت اور بے نظیر کردار کے ذریعہ انسانی معاشرہ کی دنیاوی و اخروی سعادت کی طرف ہدایت و راہنمائی کی۔

بیشک پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ایک نور تھے جو انسانوں کے تاریک قلب ودماغ میں چمکیاور معاشرے کو تہذیب وتمدن کا ایسا تحفہ پیش کیا جو آج تک تمام انسانی قوانین میں سب سے بہترین ہے اور ہر شخص اس بات کی تصدیق کرتاہے کہ اگر صرف مسلمان ہی رسول خاتم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی تعلیمات پر عمل کرتے اور اختلاف ، تفرقہ ، تعصب اور خود غرضی سے پرہیز کرتے تو یقینا  چودہ سو سال گزرجانے کے بعد آج بھی اس تہذیب وتمدن کے مبارک درخت سے بہترین ثمر تناول کرتے،لیکن افسوس صد افسوس کہ پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی جانسوز اور دردناک رحلت کے بعد ظاہراً اسلام قبول کرنے والے کچھ مسلمانوں پر خود غرضی اور مقام طلبی حاکم ہو گئی اور وہ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے بتائے ہوئے خدا ساختہ راستہ کو چھوڑ کر خود سا ختہ راستہ پرنکل پڑے اور آج تک انسان اوربالخصوص مسلمان ان کے اس گناہ کبیرہ  کی سزا بھگت رہے ہیں۔

لیکن خدائے عظیم نے ان کریم  ہستیوں کے ذریعہ ہر دور کے انسان کے لئے ہدایت کا سامان فراہم کیا ہے لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ انسان تعصب و تنگ نظری اور اپنے آباء و اجداد کی اندھی تقلید کو چھوڑ کرحقیقی معنوں میں منطقی طریقے سے تحقیق و جستجو کرے۔

 ان معصوم ہستیوں کی سیرت و کردارصرف اسی دور کےمسلمانوں کے لئے ہی اسوہ نہیں تھی بلکہ ان کی احادیث اور پیشنگوئیاں ہر دور کے مسلمان کے لئے ہدایت کا وسیلہ ہیں۔رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور امیر کائنات علی علیہ السلام نے اپنی پیشنگوئیوں کے ذریعہ مسلمانوں کو آئندہ کے واقعات و حادثات اور  اسلام کا لبادہ اوڑھ کر اسلام کو نیست و نابود کرنے والے  شیطان کے نائبین خاص سے  آگاہ فرمایا کہ لوگ ان ظاہری مسلمانوں کے شرّ سے محفوظ رہیں۔

یہ کتاب بھی راہ حق  سے بھٹکے ہوئے سادہ لوح  افرادکے لئے نایاب تحفہ ہے جن کے لئے یہ چراغ راہ کی حیثیت رکھتی ہے۔اس کتاب میں اسلام  کے سب سے بڑے دشمن بنی امیہ اور بالخصوص معاویہ کے خبیث چہرے سے پیغمبرصلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی احادیث اور پیشنگوئیوں کے ذریعہ  نقاب کشائی کی گئی ہیں تاکہ  ہمارے اہلسنت بھائی یہ جان لیں کہ وہ جسے اپنا خلیفہ مانتے ہیں وہ اسلام کے نام پر اسلام کو ہی مٹانے کے لئے کس حد تک کوشاں رہا۔

اور یقینا اس کار خیر کو انجام دینا مجھ  اکیلے کے بس کی بات نہیں تھی لہذا میں اپنے والدین، اساتید،بھائیوں ، بہنوں اور دوستوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس کر خیر کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے کے لئے میری راہنمائی کی اور اپنے مفید مشوروں سے نوازا۔خداان کی توفیقات میں اضافہ فرمائے اور وقت کے ہادی و راہنما یوسف زہرا امام زمانہ  عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ظہور میں تعجیل فرمائے۔

 

                                                                                                                و السلام

                                                                                                              عرفان حیدر

    ملاحظہ کریں : 2612
    آج کے وزٹر : 18670
    کل کے وزٹر : 72005
    تمام وزٹر کی تعداد : 129185960
    تمام وزٹر کی تعداد : 89701922