حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
امام مہدی علیہ السلام کے مقام سے آشنائی

امام مہدی علیہ السلام کے مقام سے آشنائی

 معرفت میں اضافے کی ایک اہم راہ حضرت امام مہدی  علیہ السلام  کے رفیع مقام کو پہچانناہے۔ اگر ہم یہ جان لیں  امام زمانہ (عج) محور عالَم ہیں اور خلیفة اللہ کے مقام کی بناء پر وہ نہ صرف دنیا میں خدا کے جانشین ہیں بلکہ وہ تمام کائنات،کہکشاؤں ،ستاروں،سیاروں حتی ملائکہ اور حاملین عرش پر بھی حاکم ہیں۔یوں ان کے بلند مقام کے بارے میں ہم اپنی معرفت میں اضافہ کر سکتے ہیںاور اس سے ان کے لئے ہماری محبت و مودت میں بھی اضافہ ہو گا۔پھر ہمیں معلوم ہو گا کہ ہم اب تک امام عصر (عج) کے مقام سے  ناآشنا  اور وجود امام زمانہ (عج) سے غافل تھے۔

آئمہ اطہارعلیہم السلام نے اپنے فرمودات میں لوگوں کو حضرت صاحب الامر(عج) کے مقام  سے آگاہ فرمایا ہے۔ان ارشادات کو آپ مفصل کتابوں اور صحیفہ مہدیہ میں ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

حضرت امام محمد باقرعلیہ السلام  فرماتے ہیں:

'' یکون ھذا الامر فی اصغرنا سنّاََ،واجعلنا ذکراََ، ویورثہ اللّہ علماَ ولا یکلہ الی نفسہ ''([1])

ہم میں سے یہ امر(دنیا کی اصلاح) اس کے توسط سے انجام پائے گا کہ جو ہم آئمہ میں سے سنّ کے لحاظ سے سب کم سن ہے اور اس کا ذکر ہم سب میں سے بہتر ہے خداوند اسے ارث میں علم عطا فرمائے گا......۔

آئمہ طاہرین علیہم السلام میں سے ہر ایک کا ذکر کرنا بہتر اور اچھا ہے ۔لیکن کیوں آخری امام حضرت مہدی  علیہ السلام کا ذکر کرنا سب سے بہتر ہے؟

کیونکہ رسول اکرم  ۖ اور آئمہ طاہرین علیہم السلام  کی تمام جانفشانی اور کوششوںکو امام زمانہ (عج)  نتیجہ  تک پہنچائیں گے۔رسول اکرم ۖ   کی رسالت اور آئمہ طاہرین  علیہم السلام  کی امامت کا نتیجہ آنحضرت  کے توسط سے ظاہر ہو گا۔پس امام زمانہ (عج) اور ان کے ظہور کو یاد کرنا ، رسول اکرم  ۖ اور آئمہ طاہرین علیہم السلام کو یا دکرنا ہی ہے۔

 


[1]۔عقد  الدرر:٦۹،۱۸۸،۲۱۲

 

    ملاحظہ کریں : 7269
    آج کے وزٹر : 58710
    کل کے وزٹر : 76159
    تمام وزٹر کی تعداد : 129857908
    تمام وزٹر کی تعداد : 90108886